MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - سورۃ 6:الانعام
View Single Post
(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سورۃ 6:الانعام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-14-2011, 03:14 AM

(۸۲)جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا ۱۳۷؂ان ہی کے لئے امن ہے اور وہی راہ راست پر ہیں ۔

(۸۳)یہ ہے ہماری وہ حجت جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی تھی ۱۳۸؂ہم جس کے لئے چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں ۱۳۹؂یقینا تمہارارب نہایت حکمت والا اور علم والا ہے ۱۴۰؂

(۸۴)اور ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا کئے ۱۴۱؂اور ہر ایک کو ہدایت بخشی ۱۴۲؂اور نوح کو بھی اس سے پہلے ہدایت بخشی تھی ۱۴۳؂اور اس کی نسل سے ۱۴۴؂داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ اور ہارون کو بھی ۱۴۵؂( ہدایت بخشی تھی) اور ہم حسنِ عمل کی روش اختیار کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ عطا کرتے ہیں ۔

(۸۵)اور زکریا ، یحییٰ ، عیسیٰ او رالیاس کو بھی ۱۴۶؂یہ سب صالحین میں سے تھے ۱۴۷؂

(۸۶)اور اسمٰعیل ، الیسع ۱۴۸؂، یونس اور لوط کو بھی ۱۴۹؂ان سب کو ہم نے دنیاوالوں پر فضیلت عطا کی ۔

(۸۷)نیز ان کے آباء واجداد ، ان کی اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے کتنوں ہی کو ہم نے ہدایت بخشی اور چن لیا۱۵۰؂اور سیدھے راستہ ۱۵۱؂کی طرف ان کی رہنمائی کی ۔

(۸۸)یہ اللہ کی ہدایت ہے ۱۵۲؂جس سے وہ نوازتا ہے اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اگر یہ لوگ شرک کرتے تو ان کا سب کیا کرایا اکارت جاتا ۱۵۳؂