MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - سورۃ 6:الانعام
View Single Post
(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: سورۃ 6:الانعام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-14-2011, 03:13 AM

(۶۶)تمہاری قوم نے اسے ۱۱۰؂جھٹلادیا ہے حالانکہ وہ حق ہے ۔کہو میں تم پر داروغہ نہیں مقرر ہوا ہوں ۔۱۱۱؂

(۶۷)ہر خبر کے وقوع میں آنے کا ایک وقت مقرر ہے ۱۱۲؂اور عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا ۔

(۶۸)اور جب تم دیکھو کہ لوگ ہماری آیتوں میں کج بحثی کررہے ہیں تو ان سے کنارہ کش ہوجاؤ یہانتک کہ وہ کسی دوسری بات میں لگ جائیں اور اگر شیطان تمہیں بھلادے تو یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو ۱۱۳؂

(۶۹)اللہ سے ڈرنے والوں پر ان کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے البتہ نصیحت کرنا چاہئے تاکہ وہ بھی ڈرنے لگیں ۱۱۴؂

(۷۰)ان لوگوں کو چھوڑدو جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنا لیا ہے ۱۱۵؂اور جن کو دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھا ہے ۱۱۶؂تم اس ( قرآن ) کے ذریعہ یاددہانی کرو تاکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص اپنی شامتِ اعمال میں گرفتار ہوجائے ۔اس حال میں کہ اللہ کے مقابلہ میں نہ اس کا کوئی دوست ہو اور نہ سفارش کرنے والا اور اگروہ فدیہ میں سب کچھ دینا چاہے تو بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۱۱۷؂یہی لوگ ہیں جو اپنی شامتِ اعمال میں گرفتا رہوں گے ان کو پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی ملے گا اور انہیں دردناک عذاب بھگتنا ہو گا اس کفر کی پاداش میں جو وہ کرتے رہے ہیں ۔