|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
(۳۲)اور دنیا کی زندگی تو بس کھیل تماشہ ہے ۵۴البتہ آخرت کا گھر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقویٰ رکھتے ہیں پھر کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۵۵
(۳۳)ہم جانتے ہیں کہ ان کی باتیں تمہارے لئے باعثِ ملال ہوتی ہیں لیکن یہ دراصل تمہیں نہیں جھٹلارہے ہیں بلکہ یہ ظالم اللہ کی آیات کا انکار کررہے ہیں ۵۶
(۳۴)تم سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے مگر اس تکذیب اور اذیت دہی پر انہوں نے صبر کیا یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آپہنچی ۔کوئی نہیں جواللہ کے کلمات کو بدل سکے ۵۷اور پیغمبروں کے واقعات کی خبریں تمہیں پہنچ ہی چکی ہیں ۵۸
(۳۵)اور اگر ان کی بے رخی تم پر گراں گزرتی ہے تو اگر تمہارے بس میں ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈ نکالو تاکہ ان لوگوں کے لئے کوئی نشانی لاسکو تو ایسا کر دیکھو۵۹اگر اللہ چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کر دیتا لہذا ان لوگوں میں سے نہ ہوجاؤ جو نادان ہیں ۶۰
(۳۶)(حق کو ) قبول وہی لوگ کرتے ہیں جوسنتے ہیں ۶۱رہے مردے تو اللہ انہیں (قبروں سے )اٹھائے گا ۶۲پھر اسی کے حضور لوٹائے جائیں گے ۶۳
(۳۷)اور یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر ) پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی ۶۴کیوں نہیں اتری ؟ اللہ یقینا اس بات پر قادر ہے کہ نشانی اتاردے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۶۵
|