|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
(۱۲) اللہ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا تھا ۶۰اور ہم نے ان میں سے بارہ افراد کو نگران کار مقرر کیا تھا ۶۱اور اللہ نے فرمایا تھا میں تمہارے ساتھ ہوں ۶۲اگر تم نے نماز قائم کی، زکوٰۃ دیتے رہے۶۳، میرے رسولوں پر ایمان لائے اور ان کی مدد کی ۶۳او راللہ کو قرض حسن دیا ۶۵تو میں ضرور تمہاری برائیاں تم سے دور کر دوں گا ۶۶اور تم کو ایسے باغو ں میں داخل کر دوں گا جنکے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۶۷ لیکن تم میں سے جو کوئی اس کے بعد بھی کفر کرے گا تو وہ راست سے بھٹک گیا ۶۸
(۱۳) پھر اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے عہد کو توڑ ڈالا ہم نے ان پر لعنت کی او ان کے دلوں کو سخت کر دیا ۶۹۔وہ کلمات کو ا ن کی اصل جگہ (موقع ومحل ) سے پھیردیتے ہیں ۷۰او ر جس ( کتاب ) کے ذریعہ انہیں نصیحت کی گئی تھی اس کا ایک حصہ وہ بھلا بیٹھتے ۷۱اور تمہیں برابر ان کی کسی نہ کسی خیانت کا ۷۲پتہ چلتا رہتا ہے۔ان میں ایسے لو گ بہت کم ہیں جو اس سے بچے ہوئے ہیں ۷۳لہٰذا انہیں معاف کرو او ر ان سے درگذر کرو۷۴اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔
(۱۴) اور جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ۷۵ان سے بھی ہم نے عہد لیا تھا ۷۶مگر جس (کتاب) کے ذریعہ ان کو نصیحت کی گئی تھی اس کا ایک حصہ وہ بھلا بیٹھے ۷۷تو ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لئے بغض وعنا د کی آگ بھڑکادی ۷۸اور عنقریب اللہ انہیں بتائے گا کہ وہ کیا بناتے رہے ہیں ۔
|