MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ایسے لوٹ پھر لوٹ کر آ جائیں، کبھی نہیں
View Single Post
(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ایسے لوٹ پھر لوٹ کر آ جائیں، کبھی نہیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-08-2011, 04:09 PM

******
بیت المقدس کی فتح کے موقع پر پیوند لگی قمیص پہنے ہوئے تشریف لے جانے لگے تو بعض سرداروں نے کہا، اے امیر المؤمنین، اگر خوبصورت لباس زیب تن کر کے تشریف لے جاؤ تو یہ اسلام کیلئے اعزاز کی بات ہوگی۔
حضرت عمررضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ہم وہ قوم ہیں جن کو اللہ نے اسلام سے عزت و اعزاز دیا ہے، اس کے سوا کسی بھی چیز کو عزت اور اعزاز سمجھیں تو وہ اللہ نے ذلت ہی دینا ہوگی۔
******
ایک بار صدقہ کیلئے چھوڑے ہوئے اونٹوں کو رنگ سے نشان لگا رہے تھے تو ایک آدمی نے آ کر کہا؛ اے امیر المؤمنین، لائیے مجھے دیجیئے، میں آپ کی جگہ ان اونٹوں پر نشان لگا دیتا ہوں۔
سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے فرمایا: قیامت والے دن میرے گُناہ اُٹھانے بھی آؤ گے کیا؟
******
مدینے میں رات کو پہریداری کرتے ہوئے ایک گھر کےسامنے سے گزر ہوا، اندر سے ایک دودھ فروش عورت کی آواز آ رہی تھی جو اپنی بیٹی سے کہہ رہی تھی، دودھ میں پانی ڈال کر اسے زیادہ کر لے، عمر رضی اللہ عنہ کونسا دیکھ رہا ہے۔
اُس لڑکی نے اپنی ماں کو جواب دیا؛ مگر اللہ دیکھ رہا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ مکان اپنے ذہن میں رکھا اور اُس لڑکی کا رشتہ اپنے بیٹے عاصم کیلئے مانگ لیا۔
بعد میں اُس لڑکی کی آل سے زاہد اور عادل خلیفہ عمر بن عبدالعزیز نے جنم لیا۔
******
جب مدینہ شریف میں قحط پڑا تو حضرت عمررضی اللہ عنہ اپنے سر پر کھانے کا ٹوکرا رکھ کر فقراء میں بانٹنے کیلئے نکلتے تھے۔
******
قحط کے سال میں حضرت عمررضی اللہ عنہ نے تمام فقراء اور حاجتمندوں سے کہا کہ مدینہ شریف کے گردونواح میں آ کر بس جاؤ، اُن کیلئے خود خیمے نصب کیئے اور کہا: اگر زندہ رہے تو اکھٹے رہیں گے اور مرے بھی تو اکھٹے مریں گے۔
******
ایک آدمی نے آ کر حضرت عمررضی اللہ عنہ کو مشورہ دیا کہ اے امیر المؤمنین، اگر آپ اپنے بیٹے عبداللہ کیلئے کیلئے خلافت کی وصیت کرتے جائیں تو اچھا ہوگا، کیونکہ وہ خلافت کا اہل ہے۔
حضرت عمررضی اللہ عنہ نے کہا: تو نے جھوٹ بولا ہے اللہ تجھے ھلاک کرے، اور میں تیری مکاری کی گواہی دیتا ہوں، میں کس طرح اُس کیلئے خلافت کی وصیت کروں اور مسلمانوں میں اُس سے بہتر لوگ موجود ہیں؟
******