میری ماں بہت بوڑھی ہو گئی۔ انھیں کینسر ہو گیا۔ انھیں دیکھ بھال کے لیے کسی کی ضرورت تھی۔ میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اُن کے پاس پہنچ گیا۔ وہ بستر پر لیٹی ہوئی تھیں۔ مجھے دیکھ کر مسکرانے کی کوشش کی۔ میرا دل ان کی حالت پر خون کے آنسو رو رہا تھا۔ وہ بہت لاغر ہو گئی تھیں۔ میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ تو وہ کہنے لگیں " مت رو بیٹا، میں ٹھیک ہوں، مجھے کوئی تکلیف نہیں ہو رہی " یہ میری ماں کا آٹھواں جھوٹ تھا اور پھر میری ماں نے ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کر لیں