~ AwaRa ~
|
|
Posts: 14,419
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2009
Location: In Hearts
Gender:
|
|
دن ٹھہر جائے، مگر رات کٹے
کوئی صورت ہو کہ برسات کٹے
خوشبوئیں مجھ کو قلم کرتی گئیں
شاخ در شاخ میرے ہات کٹے
موجہِ گُل ہے کہ تلوار کوئی
درمیاں سے ہی مُناجات کٹے
حرف کیوں اپنے گنوائیں جا کر
بات سے پہلے جہاں بات کٹے
چاند! آ مل کے منائیں یہ شب
آج کی رات تیرے سات کٹے
پُورے انسانوں میں گُھس آئے ہیں
سر کٹے، جسم کٹے، ذات کٹے

Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥
|