![]() |
~ بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی جل
کہیں رُوپ رُوپ دیئے بُجھے کہیں زُلف سایہ بچھا لیا بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی جلا لیا مرے حرف حرف تھے آیئنے کہ جو عکس آیا ٹھہر گیا مری چشمِ خواب کے معجزے اُسے رتجگوں میں جگا لیا مری زندگی بھی عجیب تھی، مری موت مجھ سے قریب تھی مرے چارہ گر بڑی دُور تھے سو میں اپنا لاشہ اُٹھا لیا کبھی مے و مینا میں گُم رہا کبھی ذات نشّے میں خُم رہا مری عمرِ ہجر طویل تھی اسے جاگتے میں سُلا لیا یہی بام و در کبھی خواب تھے یہی بام و در کہ عذاب ہیں وہ جو میرے گھر میں بسا نہیں اسے چشمِ تر میں بسا لیا تری کائناتوں کے درمیاں کئی روپ رنگ تھے ضَو فشاں جسے چاہا خود سے جدا کیا جسے چاہا خود میں ملا لیا کوئی لب ہلے تو دیئے جلے جو نویدِ صبحِ وصال تھے کو ئی نور جی میں بکھر گیا کسی تِیرگی کو بجھا لیا کوئی لامکانی طلسم تھا جو سبھی زمانوں کا اِسم تھا وہ ہر ایک شے پہ جو بار تھا مرے عشق نے وہ اُٹھا لیا مرے ہم نفَس مری زندگی ترے بن تو جاں سے گزر چلی کبھی یوں لگے کہ جُدا ہے تُو کبھی یوں لگے تجھے پا لیا |
Re: ~ بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی ج
Buht Khooob
|
Re: ~ بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی ج
very nice...
|
Re: ~ بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی ج
میرا وجود تیرے عین, شین,قاف میں ہے
buht khoob esy mein yunh perta hoon : meera wajood tery Ishq mein hey , ab kesa laga :) |
Re: ~ بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی ج
thanks
|
Re: ~ بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی ج
very nyc......:bu:..:zabardast:
|
Re: ~ بڑی تِیرگی تھی ترے نگر سو میں اپنا گھر ہی ج
مرے ہم نفَس مری زندگی ترے بن تو جاں سے گزر چلی
کبھی یوں لگے کہ جُدا ہے تُو کبھی یوں لگے تجھے پا لیا Very Nice |
All times are GMT +5. The time now is 07:18 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.