![]() |
تم میں اچھا وہ ہے
ام المومنین عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں اچھا وہ ہے جو اہلِ خانہ کے لیے اچھا ہو۔ ترمذی كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : فضل ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم حدیث : 4269 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
ابو موسیٰ اشعری سے روایت ہے کہ :
جب بھی ہم اصحابِ رسول اللہ (ص) میں کسی حدیث کے متعلق اشکال پیدا ہوتا ہے تو ہم اسے ام المومنین حضرت عائشہ (رض) سے حل کرانے کو آتے تو ہمیشہ آپ کے پاس اس حدیث کا علم پایا کرتے ۔ ترمذی كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : فضل عائشة رضى الله عنها حدیث : 4257 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
حضرت عمارہ بن عمیر تیمی رحمة اللہ علیہ سے روایت ہے :
جب عبیداللہ بن زیادہ اور اس کے سپاہیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے سر کوفہ لائے گئے تو کوفہ کے "رحبہ" نامی محلے کی ایک مسجد میں ایک دوسرے پر رکھ دئے گئے۔ عمارہ کہتے ہیں : میں وہاں گیا تو لوگ کہہ رہے تھے : وہ آیا ، وہ آیا اتنے میں وہاں ایک سانپ نمودار ہوا اور ان سروں کے درمیان گھس گیا۔ پھر وہ عبیداللہ بن زیاد کے نتھنے سے اس کے سر میں گھس گیا اور تھوڑی دیر تک سر میں رہنے کے بعد باہر آ گیا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ اس کے بعد پھر لوگوں نے کہا : وہ آیا ، وہ آیا اور جس طرح وہ سانپ پہلے اس کے نتھنوں کے راستے اس کے سر میں گھسا تھا اسی طرح دو یا تین بار کیا۔ سنن الترمذي كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب مناقب الحسن والحسين عليهما السلام حديث:4149 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
حضرت ابو برزة رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن بندہ اپنی جگہ سے اس وقت تک ہل بھی نہ سکے گا جب تک اس سے یہ نہ پوچھ لیا جائے کہ ۔۔۔ اسے جو زندگی ملی تھی اسے کس کام میں کھپایا ؟ جو علم اس کو حاصل تھا اسے کہاں صرف کیا ؟ جو مال تھا ، وہ کس طرح کمایا ؟ مال کو کہاں خرچ کیا ؟ اور جو جسم عطا ہوا تھا اسے کن کاموں میں لگایا ؟ ترمذی كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : في القيامة حدیث : 2602 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ نے فرمایا :
سوائے اس کے نہیں کہ مَیں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔ ابن ماجہ كتاب المقدمة باب : فضل العلماء والحث على طلب العلم حدیث : 234 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن ابن آدم کے دونوں قدم اس وقت تک نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ اس کے رب کی طرف سے پانچ چیزیں پوچھ نہ لی جائیں: اول اس کی عمر کے متعلق کہ کس میں صرف کی؟ دوسرے اس کی جوانی کے متعلق کہ کس میں خرچ کی؟ تیسرے اس کے مال کے متعلق کہ کہاں کمایا؟ چوتھے (اپنا مال) کس کام میں لگایا؟ پانچویں یہ کہ اپنے علم میں سے کیا عمل کیا؟ ترمذی كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : في القيامة حدیث : 2601 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
امام احمد سے تراویح کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا :
اس بارے میں کافی اختلاف ہے ، کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ترمذی كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب : ما جاء في قيام شهر رمضان حدیث : 811 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
سب سے زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں میں سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے ہیں اور تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو تم میں اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہیں ۔ ترمذی كتاب الرضاع باب : ما جاء في حق المراة على زوجها حدیث : 1195 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ہمارے اور ان كے درميان جو عہد ہے وہ نماز ہے، چنانچہ جس نے بھى نماز ترك كى اس نے كفر كيا ۔ ترمذی كتاب الايمان عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في ترك الصلاة حدیث : 2830 |
Re: تم میں اچھا وہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
نماز ، دین کا ستون ہے ۔ ترمذی كتاب الايمان عن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم باب : ما جاء في حرمة الصلاة حدیث : 2825 |
All times are GMT +5. The time now is 02:00 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.