MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   True Story (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=24)
-   -   " KhAwAb (Mohsin nAqwi) " (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=88347)

life 08-30-2012 01:04 AM

" KhAwAb (Mohsin nAqwi) "
 
میں خواب بہت دیکھتا ہوں، تعبیر کی جستجو میں جلتے بلتےاور چکنا چور ہوتے خواب!

یہ ٹوٹتے پھوٹتے خواب .... میری خوائشوں کی اساس بھی ہیں اور میری آنکھوں کا اثاثہ بھی، اپنا اثاثہ کسے عزیز نہیں ہوتا؟ مجھے بھی اپنے خواب بہت عزیز ہیں.... زندگی کی طرح... زندگی کے چہرے پر دہکتے مہکتے رنگوں اور ان رنگوں میں رقص رکھتی خوشبو کی طرح- مجھے یقین ہے جس دن خواب ختم ہو جائیں گے، انسان سونا چھوڑ دے گا..... کہ رائیگاں اور خالی نیند کا دوسرا نام تو موت ہے- زندگی تو خوائشوں، خراشوں، خیالوں اور خوابوں سے عبارت ہے!

خواب بہت میٹھے اور نرم ہوتے ہیں .... بہت ملائم، جبکہ حقیقتیں بہت تلخ ہوتی ہیں، بہت تند بہت تیز اور کبھی کبھی بہت عریاں...! حقیقتوں کی تہ میں بکھری ہوئی کڑوی سچائیوں کے ذائقے سے مانوس ہونا میرا منصب سہی مگر ان کی پرتیں اتارنے کے لئے جتنی زندگیاں صرف ہوتی ہیں، وہ اپنے پاس کہاں؟ میری زندگی تو لمحہ لمحہ سمٹتی جا رہی ہے- مجھے تو اپنی سانس کی ڈور کا دوسرا "سرا" بھی صاف دکھایی دے رہا ہے، میں تو حیات تیر چکا' سامنے دوسرا کنارہ ہے اور دوسرے کنارے سے ادھر اسرار کا وہ بے کراں محیط ہے جس کی وسعتیں سوچوں کے کی پاتال پی کر بھی پیاسی ہیں-

محسن نقوی
رخت شب

SHAYAN 11-16-2012 12:48 AM

Re: " KhAwAb (Mohsin nAqwi) "
 
Nice....

Abewsha 06-05-2013 03:12 AM

Re: " KhAwAb (Mohsin nAqwi) "
 
nice sharing.................


All times are GMT +5. The time now is 10:33 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.