MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Hadees Shareef (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=15)
-   -   حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=86935)

life 08-09-2012 02:42 AM

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
 

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب کھانا تناول فرماتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹ لیتے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اور آپﷺنے فرمایا:
جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اس میں سے مٹی وغیرہ دور کر کے اسے کھا لے اور اسے شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور آپﷺنے حکم دیا کہ پیالے کو چاٹ کر صاف کیا جائے،فرمایا تم نہیں جانتے تمہارے کھانے کے کونسے حصے میں برکت ہے۔
رواہ مسلم،کتاب الاطعمہ،باب استحباب لعق الاصابع و القصعۃ و اکل اللقمۃ الساقطۃ

life 08-10-2012 12:39 AM

Re: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
 
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپﷺنے فرمایا: اپنے دائیں ہاتھ سے کھا۔اس نے کہا:اس کی میرے اندر طاقت نہیں ہے۔ آپﷺنے فرمایا: تو طاقت ہی نہ رکھے۔ اسکو صرف کبر نے آپﷺکی بات ماننے سے روکا تھا۔ راوی نے بیان کیا کہ(اسکے بعد) وہ آدمی اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے منہ کی طرف نہیں اٹھا سکا۔
رواہ مسلم،کتاب الاطعمہ،باب الطعام و الشراب و احکامہما


All times are GMT +5. The time now is 03:29 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.