![]() |
گناہگار ہوں میں خطا کار ہوں
الٰہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں تو کر درگذر ہر خطاء، مانگتا ہوں گناہگار ہوں میں خطا کار ہوں اے غفار تیری عطاء مانگتا ہوں اٹھا کر یہ خالی تیرے آگے جھولی گدا گر ہوں تیرا گدا مانگتا ہوں میں امراض دل سے پریشان ہو کر اے شافی میں تجھ سے شفا مانگتا ہوں مجھے قبر کی سختیوں سے بچا لے میں رو رو یہی التجا مانگتا ہوں تیرے خوف سے جو آنکھ میں پھیل جائے میں قطرات کی وہ رِدا مانگتا ہوں مجھے بھی شبستانِ جنت عطا کر میں تجھ سے تیری ہر رضا مانگتا ہوں |
Re: گناہگار ہوں میں خطا کار ہوں
مدینہ کی گلیوں میں اے کاش گزر ہوتا
میں خاکی پر تفسیر اور نبی کا در ہوتا پر تسکین ہے اس قدر وہ شہر مقدس کہ اک عمر بھی تکتا تو سرفِ نظر ہوتا اتنا تو پتا ہے غم پاس نہیں آتے جو ذکرِ نبی ہوتا کس بات کا ڈر ہوتا کچھ اور نہیں چاہتا بس اتنی تمنا ہے مظہر تیرے مقدر میں مدینے کا سفر ہوتا |
Re: گناہگار ہوں میں خطا کار ہوں
JazakALLAH ..
|
Re: گناہگار ہوں میں خطا کار ہوں
buhat khush rahye
|
All times are GMT +5. The time now is 04:51 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.