MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Islamic Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=108)
-   -   تیرے عشق میں اے خدا،مجھے انتہا کی تلاش ہے (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=86590)

ROSE 08-04-2012 11:18 PM

تیرے عشق میں اے خدا،مجھے انتہا کی تلاش ہے
 


تیرے عشق میں اے خدا،مجھے انتہا کی تلاش ہے

مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضآ کی تلاش ہے


تیرے عشق میں اے خدا،مجھے انتہا کی تلاش ہے


میں گناہوں میں ہوں پڑا ہوا، میں زمین پر ہوں گرا ہوا


جو مجھے گناہ سے نجات دے،مجھے اس دعا کی تلاش ہے


میں نےجو کیا وہ برا کیا،میں نے خود کو خود ہی تباہ کیا


جو تجھے پسند ہو میرے رب،مجھے اس ادا کی تلاش ہے


تیرے در پہ ہی میرا سر جھکے، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے


مجھے سب سے کر دے جو بے نیاز، مجھے اس انا کی تلاش ہے


All times are GMT +5. The time now is 09:02 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.