![]() |
~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکای&
یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکایتیں ہیں یہ تذکرے تیرے لطف کے ہیں یہ شعر تیری شکایتیں ہیں میں سب تری نذر کر رہا ہوں ، یہ ان زمانوں کی ساعتیں ہیں جو زندگی کے نئے سفر میں تجھے کسی روز یاد آئیں تو ایک اک حرف جی اٹھے گا پہن کے انفاس کی قبائیں اداس تنہائیوں کے لمحوں میں ناچ اٹھیں گی یہ اپسرائیں مجھے ترے درد کے علاوہ بھی اور دکھ تھے ، یہ جانتا ہوں ہزار غم تھے جو زندگی کی تلاش میں تھے ، یہ جانتا ہوں مجھے خبر ہے کہ تیرے آنچل میں درد کی ریت چھانتا ہوں مگر ہر اک بار تجھ کو چھو کر یہ ریت رنگِ حنا بنی ہے یہ زخم گلزار بن گئے ہیں یہ آہِ سوزاں گھٹا بنی ہے یہ درد موجِ صبا ہوا ہے ، یہ آگ دل کی صدا بنی ہے اور اب یہ ساری متاعِ ہستی، یہ پھول، یہ زخم سب ترے ہیں یہ دکھ کے نوحے ، یہ سکھ کے نغمے ، جو کل مرے تھے وہ اب ترے ہیں جو تیری قربت، تری جدائی میں کٹ گئے روز و شب ترے ہیں وہ تیرا شاعر، ترا مغنی، وہ جس کی باتیں عجیب سی تھیں وہ جس کے انداز خسروانہ تھے اور ادائیں غریب سی تھیں وہ جس کے جینے کی خواہشیں بھی خود اس کے اپنے نصیب سی تھیں نہ پوچھ اس کا کہ وہ دوانہ بہت دنوں کا اجڑ چکا ہے وہ کوہکن تو نہیں تھا لیکن کڑی چٹانوں سے لڑ چکا ہے وہ تھک چکا ہے اور اس کا تیشہ اسی کے سینے میں گڑ چکا ہے |
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
very nice
|
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
thanks Qaiser
|
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
Buhat hi zabardast..
li jeye apka shikwa khatam kerty hain ab say comments bhi kerongi :) |
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
Quote:
tou kaan khenchta |
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
واہ واہ ،بہت خوب |
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
shukria M A H i
|
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
وہ جس کے جینے کی خواہشیں بھی خود اس کے اپنے نصیب سی تھیں
Wah Bohat Khoobsoorat! Beautiful piece of poetry Shaam :) |
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
shukria bht bht
|
Re: ~ یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکا
buhat khoob.
|
All times are GMT +5. The time now is 05:03 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.