MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Great Urdu Poets&Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=76)
-   -   محبت ميں کرے کيا کچھ کسی سے ہو نہيں سکت (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=81022)

ROSE 04-23-2012 04:23 PM

محبت ميں کرے کيا کچھ کسی سے ہو نہيں سکت
 

محبت ميں کرے کيا کچھ کسی سے ہو نہيں سکتا
مرا مرنا بھی تو ميري خوشی سے ہو نہيں سکتا

کيا ہے وعدہء فردا انہوں نے ديکھئے کيا ہو
يہاں صبر و تحمل آج ہی سے ہو نہيں سکتا

چمن ميں ناز بلبل نے کيا جب اپنے نالے پر
چٹک کر غنچہ بولا، کيا کہتی ہے، ہو نہيں سکتا

نہ رونا ہے طريقہ کا نہ ہنسنا ہے سليقےکا
پريشانی ميں کوئی کیا جی سکے، ہو نہيں سکتا

ہوا ہوں اس قدر محجوب عرض مدعا کرکے
اب تو عذر بھی شرمندگی سے ہو نہيں سکتا

خدا جب دوست ہے اے داغ کيا دشمن سے انديشہ
ہمارا کچھ کسی کی دشمنی سے ہو نہيں سکتا

SHAYAN 06-07-2012 09:58 PM

Re: محبت ميں کرے کيا کچھ کسی سے ہو نہيں سکت
 
Buht Kh00b

ROSE 07-11-2012 08:52 PM

Re: محبت ميں کرے کيا کچھ کسی سے ہو نہيں سکت
 
thanks


All times are GMT +5. The time now is 03:30 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.