MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Urdu Writing Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=133)
-   -   میرے احساس میں اب خوشبو نہیں رہی۔ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=80631)

DrEaMBoY 04-17-2012 09:21 AM

میرے احساس میں اب خوشبو نہیں رہی۔
 

میں نے پور پور زخم سہلائے ہیں۔

میں کون ہوں ،کس لئے ہوں۔ کہاں سے آیا ہوں۔۔ کہاں جانا ہے۔۔
یہ کبھی سوچنے کا وقت کبھی مجھے نہیں ملا۔۔۔ مشینی دنیا میں مشین بن کر آج تک جیتا آیا ہوں۔مجھے کون ادراک دیتا۔
مجھے کون سمجھاتا
مجھے کون بتاتا ۔۔
میں تو پیسہ کمانے کی مشین بن کر پیسے ہی کماتا رہا۔۔
اور اپنی اولاد کے لئے سکون آرام کی زندگی دینے کی تگ ودو میں لگا رہا۔۔ حرام کو حلال اور حلال کو حرام کرتا رہا۔۔!
میری حیثیت اُن کے لئے اے ٹی ایم کی سی تھی۔ زبان سے پن کوڈ ملایا اور اپنی مطلوبہ رقم نکال لی۔
کبھی پوچھا ہی نہیں میرے جگر گوشے کیا کر رہے ہیں۔۔
لیکن جس نے کبھی اپنا نہیں سوچا۔۔ وہ کیوں سوچتا کہ اُس کی لاڈلی اولاد کیا کر رہی ہے۔۔
مجھے تو بس کمانا تھا۔
عیش کرنا تھا۔۔
عزت کا ٹاور کھڑا کرنا تھا۔۔
تو پھر میں کیوں سوچتا۔۔۔۔۔
بچوں کی شادیاں دھوم دھام سے کر کے سارے شہر سے داد
سمیٹنے والا بھلا کب سوچتا ہے۔
کاش میں سوچ لیتا تو آج دارامان میں نہ ہوتا۔۔۔!!
جس اولاد کو خود میں نے باور کروایا کہ میں انکا بنک ہوں
تو اب بھلا وہ خالی بنک کے پاس کیا کرنے آتے۔۔!!
کاش تھوڑا سا وقت اُنھیں دے پاتا تو شاید وہ میرے لئے کوئی نرم جذبہ محسوس کر ہی لیتے۔ ۔۔
کاش۔۔۔۔۔
کاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دارامان کے ٹھنڈے فرش پر لیٹے ہوئے کاش کے سوا میں کچھ بھی نہیں کر سکتا

SHAYAN 04-18-2012 01:34 AM

Re: میرے احساس میں اب خوشبو نہیں رہی۔
 
Buht Kh00b

M A H i 04-29-2012 07:55 PM

Re: میرے احساس میں اب خوشبو نہیں رہی۔
 
Really Sad ! :(

life 08-11-2012 11:36 PM

Re: میرے احساس میں اب خوشبو نہیں رہی۔
 
Zabardast
_____________


All times are GMT +5. The time now is 09:48 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.