MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Mohabbat shayari (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=123)
-   -   بچھڑے گا تو پھر یاد بھی آئے گا بہت وہ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=78699)

komal fatima 03-17-2012 07:14 PM

بچھڑے گا تو پھر یاد بھی آئے گا بہت وہ
 
معلوم نہ تھا ہم کو ستائے گا بہت وہ
بچھڑے گا تو پھر یاد بھی آئے گا بہت وہ

اب جس کی رفاقت میں بہت خندہ بہ لب ہیں
اس بار ملے گا تو رلائے گا بہت وہ

چھوڑ آئے گا تعبیر کے صحرا میں اکیلا
ہر چند ہمیں خواب دکھائے گا بہت وہ

وہ موج ہوا بھی ہے ذرا سوچ کے ملنا
امید کی شمعیں تو جلائے گا بہت وہ

ہونٹوں سے نہ بولے گا پر آنکھوں کی زبانی
افسانے جدائی کے سنائے گا بہت وہ

SHAYAN 03-18-2012 12:28 AM

Re: بچھڑے گا تو پھر یاد بھی آئے گا بہت وہ
 
Wah Jee....


All times are GMT +5. The time now is 01:10 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.