![]() |
’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘
’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘ http://www.bbc.co.uk/worldservice/im...3galaxy203.jpg نظامِ شمسی سے باہر تین سو سے کچھ زائد سیارے دریافت ہوچکے ہیں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کائنات میں ہماری زمین جیسے ایک سو ارب سیاروں کا وجود ممکن ہے۔ اس بات کا دعوٰی کارنیگی انسٹیٹیوٹ آف سائنس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایلن باس نے شکاگو میں منعقدہ ایک سائنسی کانفرنس میں کیا ہے۔ ڈاکٹر ایلن کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق سورج جیسی خاصیت رکھنے والے ہر ستارے کا ’زمین جیسا‘ ایک سیارہ تو ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ کائنات میں بہت سے ایسے سیارے ہیں جہاں زندگی کا وجود ممکن ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایلن باس نے کہا کہ ’ نہ صرف یہ کہ ایسے سیارے اس قابل ہیں کہ وہاں آبادی پائی جا سکے بلکہ وہاں آبادی پائے جانے کے بھی امکانات ہیں۔ تاہم میرے خیال میں ان زمین جیسے سیاروں میں وہ حیات پائی جاتی ہے جو ہماری زمین پر تین سے چار ارب سال پہلے پائی جاتی تھی‘۔ ڈاکٹر ایلن نے امید ظاہر کی کہ امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مارچ میں خلاء میں بھیجا جانے والا مشن’ کیپلر‘ آنے والے چند برسوں میں زمین جیسے ان سیاروں میں سے کچھ کو تلاش کر لے گا۔ خیال رہے کہ اب تک دوربینوں کی مدد سے نظامِ شمسی سے باہر موجود تین سو سے کچھ زائد سیاروں کو دریافت کیا جا سکا ہے۔ ان سیاروں میں سے زیادہ تر میں مشتری کی طرح گیسیں بھری ہوئی ہیں یا پھر وہ اپنے ستارے کے اتنے قریب گردش کر رہے ہیں کہ ان کے بلند درجہ حرارت کی وجہ سے وہاں کسی حیات کی موجودگی کا امکان موجود نہیں۔ |
wow gr8 is ka mutlubh plots ke booking ho sakti abhi lolz
|
thankss
|
very nice
|
nice
|
Nyc
|
Re: ’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘
nice
thx for shairing |
Re: ’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘
thanks for Sharringg
|
Re: ’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘
thanksss forr sharringggg
|
Re: ’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘
nice....thx for sharing
|
All times are GMT +5. The time now is 07:40 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.