احساس
زندگی میں سب سے اہم ترین اور سب سے خوبصورت ترین لمحہ کون سا ہوتا ہے ؟ وہ لمحہ جب اس تمام بھر پور دنیا میں رہتے ہوئے کسی وقت یہ احساس ہو جائے کہ آپ کے ساتھ صرف الله ہے اور الله کے علاوہ کوئی بھی آپ کے ساتھ نہیں ، صرف الله کا ساتھ ہونا ایک بہت ہی منفرد اور شاندار احساس ہے ، اتنا منفرد اور اتنا شاندار کہ الفاظ اس بیان میں قاصر ہو جائیں ۔ ۔ ۔ بندہ وہ ہے جو الله سے بھی غافل ہو جائے اور الله وہ ہے جو بندے سے کبھی غافل نہیں اسے پسند نہیں کہ کوئی اس کا بندہ دنیا میں خود کو اکیلا محسوس کرے ۔ ۔ ۔ وہ پہلا نام جو اس وقت آ کر یہ احساس دلائے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں الله کے بعد وہی نام محترم ترین اور عزیز ترین ہوتا ہے ہماری زندگی میں ۔
|