![]() |
غمِ ہجراں میں اپنی یہ بھی حالت کون کرتا ہ
غمِ ہجراں میں اپنی یہ بھی حالت کون کرتا ہے بھلا اِس عہد میں ایسی محبت کون کرتا ہے جو دل میں ہو وہی اپنی زباں سے بھی بیاں کرنا سوا میرے یہاں ایسی جسارت کون کرتا ہے عَلم سچ کا کھل گیا یہ راز مجھ پر بھی منافق عہد میں سچ کی حمایت کون کرتا ہے ہر اک کو دوسرے کی چاک دامانی نظر آئے گریباں دیکھ لے اپنا،یہ زحمت کون کرتا ہے اُدھر اُن کےستم اتنے کہ جن کی حد نہیں کوئی اِدھر بھی ظرف والے ہیں شکایت کون کرتا ہے زمانہ مجھ سے لوگوں کے لئے مقتل ہوالالی پرایا ہو کہ اپنا ہو،رعایت کون کرتا ہے |
Re: غمِ ہجراں میں اپنی یہ بھی حالت کون کرتا ہ
Buht Khub
|
Re: غمِ ہجراں میں اپنی یہ بھی حالت کون کرتا ہ
thanks
|
All times are GMT +5. The time now is 09:53 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.