MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Hadees Shareef (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=15)
-   -   گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt allah ka (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=71186)

ROSE 10-06-2011 11:01 AM

گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt allah ka
 
گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا

ارشاد نبوی ﷺ ہے :

’’کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرے تو شیطان(اپنے ساتھیوں سے )کہتا ہے :اب تم اس گھر میں نہ رہ سکتے ہو اور نہ تمہارے لیے یہاں پر کھانا ہے۔‘‘(مسلم)

گھر میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا:

((اللہم انی اسئلک خیرا لمولج وخیر المخرج ،بسم اللہ ولجنا ،وبسم اللہ خرجنا،وعلی اللہ ربنا توکلنا))
’’اے اللہ !میں تجھ سے گھر کے اندر اور گھر سے باہر خیر کا سوال کرتا ہوں ،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے،اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے،اور اپنے پروردگار پر ہم نے توکل کیا۔‘‘(ابوداؤد)

تو یہ پڑھ کر گویا کہ مسلمان گھر میں داخل ہوتے ہوئے اور اس سے نکلتے ہوئے ہمیشہ اللہ پر توکل کا اظہار کرتا ہے اورہردم اس سے اپنا تعلق مضبوط بناتا ہے۔

مسواک کرنا:

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ :
’’رسول اللہ ﷺ جب بھی گھر میں داخل ہوتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے۔‘‘ (مسلم )

گھر والوں کو سلام کہنا:

فرمان الہیٰ ہے:
’’پس جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو،(سلام) اللہ تعالی کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اورپاکیزہ ہے۔‘‘ (النور:61)

اور اگر ہر مسلمان ہر فرض نماز مسجد میں ادا کرتا ہو اوراس کے بعد اپنے گھر میں واپس آتا ہو تو ہر مرتبہ اگر وہ ان مذکورہ سنتوں پر عمل کر لے تو گویا دن اور رات میں صرف گھر میں داخل ہوتے وقت وہ بیس سنتوں پر عمل کرے گا۔

گھر سے نکلنے کی دعا:

((بسم اللہ توکلت علی اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ))
’’اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی ۔‘‘ (ابوداؤد،ترمذی)

اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ انسان جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے :تجھے اللہ کافی ہے اور تجھے شر سے بچا لیا گیا ہے اور تیری راہنمائی کردی گئی ہے ۔

چنانچہ جب انسان گھر سے باہر جانے لگے خواہ نماز پڑھنے کے لیے یا اپنے کام کے لیے یاگھر کے کسی کام کے لیے تو ہر مرتبہ اس دعا کو پڑھ لے تاکہ مندرجہ بالا بھلائیاں اسے نصیب ہوں۔
(اللہ ہمیں ان سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین

ღƬαsнι☣Rασ™ 07-16-2012 07:29 AM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

ROSE 07-21-2012 04:33 PM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
Thanks

MASOOM GIRL 07-21-2012 06:20 PM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
AmeeN
Jazak ALLAH...

SHAYAN 07-22-2012 02:56 AM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
JazakALLAH

CaReLeSs 07-22-2012 04:41 PM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
Ameen ..
JazakALLAH ..

ROSE 07-25-2012 01:37 PM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
thanks

life 08-08-2012 01:48 AM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
jazakAllah khair

Stollen Heart 08-08-2012 01:57 AM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
Jazak Allah, Choti choti baten hoti hen jo hum ko sheetan se door rakhti hen mager hum in choti choti baton ki care hi nhi kerte, Again JazakAllah

ROSE 08-08-2012 11:16 AM

Re: گھرمیں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا ghar ka dahil hoty waqt alla
 
thankss

All times are GMT +5. The time now is 12:57 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.