![]() |
اسے پانی نہ پلانا..issay pani na pilana
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ میدان بدر کے کنارے چلے جارہے تھے کہ اچانک ایک گڑھے سے ایک آدمی نکلا۔اس کی گردن میں زنجیر تھی ۔ اس نے پکار کر ان سے کہا اے عبداللہ مجھے پانی پلادے۔اے عبداللہ مجھے پانی پلا دے حضرت عبداللہ کو حیرت ہوئی کہ یہ شخص میرا نام کیسے جانتا ہےیا ایسے ہی عبداللہ کہہ رہا ہے یعنی اللہ کا بندہ حضرت عبداللہ اس کی طرف دیکھ ہی رہے تھے کہ ایک اور آدمی گڑھے سے نکلا اس کے ہاتھ میں کوڑا تھا گویا وہ گڑھے میں اسے مار رہا تھا اس نے پکار کر کہا اے عبداللہ اسے پانی نہ پلانا یہ کافر ہے۔ یہ کہتے ہی اس شخص نے اسے کوڑا مارا جس پر وہ آدمی دوبارہ گڑھے میں جا گرا حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ جلدی سے واپس مڑے اور مدینہ منورہ پہنچ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا واقعہ سنایا آپ نے واقعہ سن کر پوچھا کیا تم نے اسے دیکھا تھا؟ انہوں نے جواب میں عرض کیا:جی ہاں دیکھا تھا اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ اللہ کا دشمن ابو جہل تھا قیامت کے دن تک اسے یونہی عذاب ہوتا رہے گا۔ مسند احمد |
Re: اسے پانی نہ پلانا..issay pani na pilana
jazakAllah khair
|
Re: اسے پانی نہ پلانا..issay pani na pilana
Thanks
|
Re: اسے پانی نہ پلانا..issay pani na pilana
Thanks
|
Re: اسے پانی نہ پلانا..issay pani na pilana
Jazak allah Jazak Allah Thanks fOr Shar!ng |
All times are GMT +5. The time now is 07:20 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.