MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Mohabbat shayari (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=123)
-   -   جو سمجھو پیار محبت کا اتنا افسانہ ہوتا ہے (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=67702)

ROSE 09-05-2011 12:40 PM

جو سمجھو پیار محبت کا اتنا افسانہ ہوتا ہے
 

جو سمجھو پیار محبت کا اتنا افسانہ ہوتا ہے
کچھ آنکھیں پاگل ہوتی ہیں، کچھ دل دیوانہ ہوتا ہے

کیوں آنکھیں چوکھٹ پر رکھ کر تم دنیا بھول کے بیٹھے ہو
کب چھوڑ کے جانے والے کو پھر واپس آنا ہوتا ہے

جب پیار کسی سے کرتے ہو کیوں واعظ سے گھبراتے ہو
یہ بات ہی ایسی ہوتی ہے، سب نے سمجھانا ہوتا ہے

یہ آنسو، شکوے، آہیں، سب بے معنی سی زنجیریں ہیں
کب اِن کے باندھے رکتا ہے، وہ جس کو جانا ہوتا ہے

میں تجھ کو کیسے بھولوں گا؟ تو مجھ کو کیسے بھولے گی؟
اک داغ سا باقی رہتا ہے، جب زخم پرانا ہوتا ہے

کچھ لوگ تمہاری محفل میں چپ چاپ اکیلے بیٹھے ہیں
اُن کے چہرے پہ لکھا ہے، جو پیار نبھانا ہوتا ہے

ہم اہلِ محبت کیا جانیں دنیا کی سیاست کو عاطف
کب ہاتھ ملانا ہوتا ہے کب ہاتھ چھڑانا ہوتا ہے
Share

SHAYAN 09-05-2011 03:10 PM

Re: جو سمجھو پیار محبت کا اتنا افسانہ ہوتا ہے
 
Zaberdast

ROSE 09-05-2011 03:39 PM

Re: جو سمجھو پیار محبت کا اتنا افسانہ ہوتا ہے
 
thankssssss


All times are GMT +5. The time now is 10:40 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.