MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Great Urdu Poets&Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=76)
-   -   ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا! (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=64062)

ROSE 08-02-2011 02:27 PM

ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا!
 
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا!
بجتے رہیں ہواؤں سے در، تم کو اس سے کیا!


تم موج موج مثل صبا گُھومتے رہو
کٹ جائیں میری سوچ کے پر ،تُم کو اس سے کیا


اوروں کا ہاتھ تھامو ، انھیں راستہ دکھاؤ
میں بُھول جاؤں اپنا ہی گھر ، تم کو اس سے کیا


ابرِ گریز پا کو برسنے سے کیا غرض
سیپی میں بن نہ پائے گُہر،تم کو اس سے کیا!


لے جائیں مجھ کو مالِ غنیمت کے ساتھ عدو
تم نے توڈال دی ہے سپر، تم کو اس سے کیا!


تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگالیے
تنہا کٹے کسی کا سفر ، تم کو اس سے کیا!


SHAYAN 08-02-2011 04:54 PM

Re: ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا!
 
Gud
T 4 S

ROSE 08-03-2011 12:55 PM

Re: ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا!
 
Thanks

Ghuncha 08-25-2011 04:46 PM

Re: ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا!
 
WoOoow
Nice ...!!

Owi 09-14-2011 08:41 PM

Re: ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا!
 
very good


All times are GMT +5. The time now is 10:57 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.