![]() |
روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا مسلۂ
روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کا مسلۂ کچھ یوں ہے کہ
ابن باز رحمۃ اللہ علیہ سے ٹوتھ پيسٹ استعمال كرنے كے متعلق دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا: جس طرح روزے دار كے ليے مسواك كرنا جائز ہے، اسى طرح اگر ٹوتھ پيسٹ ميں سے كچھ نگلا نہ جائے تو اس ميں بھى كوئى حرج نہيں ... ديكھيں: فتاوى الشيخ ابن باز ) 4 / 247 ). اور شيخ محمد صالح بن عثيمين رحمہ اللہ كا كہنا ہے : \" اس ميں سے يہ بھى نكلتا ہے كہ: كيا روزے دار كے ليے ٹوتھ پيسٹ اور برش استعمال كرنا جائز ہے يا نہيں ؟ جواب: جائز ہے، ليكن بہتر يہى ہے كہ اسے استعمال نہ كيا جائے، كيونكہ اس ميں حلق تك جانے كى قوت ہوتى ہے، ٹوتھ پيسٹ دن كو استعمال كرنے كى بجائے رات كو استمال كر لى جائے \" ديكھيں: الشرح الممتع ابن عثيمين ) 6 / 407 - 408 ). حاصل بحث یہ ہوا کہ شک و شبے اور حلق میں اترجانے کے خطرے کی وجہ سے بہتر ہے کہ دن کے وقت ٹوتھ پیسٹ کا استعمال نہ کیا جاۓ بلکہ مسواک کرکے سنت نبوی پر عمل کرکے روزے کو مذید باعث اجروثواب بنائیں |
Re: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا مسلۂ
JAZAK ALLAH . shukria share karaney ka yeh masla .main bhi akser yahi souchta tha ke yeh sahi hai ya nahi .
|
Re: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا مسلۂ
JazakALLAH
T 4 S |
Re: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا مسلۂ
JazalALLAH
Miswaak behtareen cheez hai.... |
Re: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا مسلۂ
yea lekha kia hai?
|
Re: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا مسلۂ
jazakallah
|
Re: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا مسلۂ
JazakAllah
|
All times are GMT +5. The time now is 10:36 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.