![]() |
تنہائی
تنہائی
تنہائی ایک خیال ہے۔۔ ایک کیفیت کا نام ہے ۔۔ ایک ایسا احساس ہے جو ہر ایک کو میسر نہیں ہوتا۔۔ کچھ لوگ تنہا ہو کر بھی اپنی ذات میں انجمن ہوتے ہیں اور کچھ ۔۔۔۔ آہ میری طرح بھری محفل میں بھی تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ فطرتاً میری طرح تنہائی پسند ہوتے ہیں۔۔۔ مجھے بھیڑ میں اپنی گمشدگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔۔مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری ذات ایک طرح سے تنہائی کی قید میں ہے۔۔۔ کم ہی ایسے لمحے میسر آتے ہیں جب میں اس کے حصار سے نکل کر باہر کی کھلی ہواؤں میں سانس لے پاتی ہوں۔۔ مشہور شاعر حکیم مومن خان مومن نے اپنے ایک لافانی شعر سے تنہائی کے احساس کو لازوال بنا دیاہے ۔ شعر کچھ یوں ہے ۔ تم میرے پاس ہوتے ہوگویا جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا یہ احساس تنہائی کی ایک شدت پسندانہ قسم ہے کہ آپ کو اپنے محبوب کی موجودگی کے احساس کے وقت کسی دوسرے کے ہونے کا احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔ یعنی وہ موجود نہیں ہے لیکن اس کے ہونے کا احساس اور اس کی خوشبو آپ کے لاشعور میں اس طرح رس بس چکی ہے کہ وہ آپ کے سامنے موجود ہوتا ہے نا ہونے کے باوجود۔۔۔ تنہائی کی اسی کیفیت سے شاید مومن خان مومن کا واسطہ پڑا تھا۔۔۔ کبھی کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ تنہائی کا احساس ہوتے ہی کتنی دیر سے قید کیے آنسو بے قراری سے چھلک پڑتے ہیں۔۔۔۔۔ اور میں خود سے باتیں کر کے اپنے آپ کو آذاد محسوس کرتی ہوں۔۔ اپنی آواز سنتی ہوں۔۔ میرے اندر موجود۔۔۔ ایک اور میری جیسی۔۔ مجھ سے باتیں کرتی ہے۔۔ اپنی آواز سننے میں بڑا مزہ آتا ہے‘- واقعی میں تنہا نہیں ہوتی ہوں بلکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ تنہا باقی سب ہیں- کیونکہ میں توہمہ وقت اپنے ساتھ رہتی ہوں جبکہ وہ سب تو دوسروں کے ساتھ رہتے ہیں،میں اپنی آواز کی خود سامع ہوں۔۔ جبکہ باقی سب تو اپنی آوازیں اوروں کو سناتے ہیں- میں تو تنہا ہو کر بھی تنہا نہیں ہوں۔۔۔ اور کچھ تو بھیڑ میں رہ کر بھی اس احساس کا شکار ہیں۔۔۔ میری تنہائی میرے لیے ایک نعمت ہے۔۔ آپ بھی اس کبھی اس کیفیت کا شکار ہو کر دیکھئے گا۔۔۔ بہت لطف و اندوز ہوں گے |
Re: تنہائی
Gud
T 4 S |
Re: تنہائی
Buhut Khoob...
|
Re: تنہائی
Thanks Shayan
|
Re: تنہائی
Thanks Careless
|
Re: تنہائی
Gud
T 4 S |
Re: تنہائی
Thanks Abewasa
|
Re: تنہائی
Thanks Abewasha
|
All times are GMT +5. The time now is 01:36 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.