MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Say For Islam (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=18)
-   -   تفسیر سورۃ الاخلاص (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=61938)

Mf Great Power 07-04-2011 11:03 AM

تفسیر سورۃ الاخلاص
 
تفسیر سورۃ الاخلاص

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد
(اے نبی!) آپ کہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے (1)

اللَّهُ الصَّمَد
اللہ بے نیاز ہے (2)

لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَد
اس نے (کسی کو) نہیں جنا اور نہ وہ (خود) جنا گیا (3)

وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَد

اور کوئی اس کا ہمسر نہیں (4)
--------------------------------------------------------------------

1٭ صحیح البخاری، فضائل القرآن، باب فضل { قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد }، حدیث: 5013-5015 و التوحید، باب ماجاء فی دعا النبی صلی اللہ علیہ وسلم امۃ۔۔۔۔۔۔۔۔، حدیث:7374

2٭ صحیح البخاری، الاذان، 3٭ جامع الترمذ؛، تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ الاخلاص، حدیث 3364 و مسند احمد: باب الجمع بین السورتین فی رکعت۔۔۔۔۔۔، حدیث 774 والتوحید، باب ماجاء فی الدعاءالنبی صلی اللہ علیہ وسل813
سورۃ الاخلاص کی فضیلت:

یہ مختصر سی سورت بڑی فضلیت کی حامل ہے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے "ثلث القرآن" ایک تہائی (3/1) قرآن قرار دیا ہے اور اسے رات کو پڑھنے کی ترغیب دی ہے- بغض صحابہ ہر رکعت میں دیگر سورتوں کے ساتھ اسے بھی ضرور پڑھتے تھے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ تمہاری اس کے ساتھ محبت تمہیں جنت میں داخل کرے گی۔ اس کا سبب نزول یہ بیان کیا گیا ہے کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:

" انسب لنا ربک" (ہمارے لیے اپنے رب کا نسب بیان کرو-" ٭2- سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں-
٭3- نہ اس سے کوئی چيز نکلی ہے نہ وہ کسی چيز سے نکلا ہے-
٭4- اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں-

{لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ} "اس جیسی کوئی چيز نہیں"-

حدیث قدسی میں ہے کہ، اللہ تعالی فرماتا ہے کہ انسان مجھے گالی دیتا ہے، یعنی میرے لیے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ:

" انا الا الاحد الصمد لم الد ولم اولد ولم یکن لّی کفو احد" (میں ایک ہوں، بے نیاز ہوں، میں نے کسی کو جنا ہے، نہ میں کسے سی پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے)

اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد معبودں کے قائل ہیں اور ان کا بھی جو اللہ تعالی کے لیے اولاد ثابت کرتے ہیں-
ان کا بھی جو اس کا دوسروں کو شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالی ہی کے قائل نہیں۔
واللہ اعلم

اقتباس: ترجمہ و تفسیر تیسواں پارہ
از: حافظ صلاح الدین یوسف حفظ اللہ
3٭ جامع الترمذ؛، تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ الاخلاص، حدیث 3364 و مسند احمد: 5/134

life 07-05-2011 08:33 AM

Re: تفسیر سورۃ الاخلاص
 
jazakAllah khair

Mf Great Power 07-05-2011 11:39 AM

Re: تفسیر سورۃ الاخلاص
 
Quote:

Originally Posted by life (Post 1101782)
jazakAllah khair

Thanks ISs

Abewsha 08-29-2011 07:22 AM

Re: تفسیر سورۃ الاخلاص
 
jazakallah

Mf Great Power 09-01-2011 12:34 PM

Re: تفسیر سورۃ الاخلاص
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 08:55 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.