MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quran (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=14)
-   -   دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=61895)

life 07-03-2011 04:47 PM

دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر


۱۵۔الحِجرْ


نام:۔ آیت ۸۰؂ تا ۸۴؂ میں حجر والوں کا ذکر ہوا ہے جو رسولوں کو جھٹلانے کی بنا پر تباہ کر دئے گئے تھے ۔ یہ قوم ثمود تھی جس کا مرکزی مقام حجر تھا جو مدینہ اور تبوک کے درمیان واقع ہے ۔ اس مناسبت سے اس سورہ کا نام الحجر ہے ۔

زمانۂ نزول:۔ مکی ہے اور مضامین سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکہ کے وسطی دور میں نازل ہوئی ہوگی۔ یہ سورئہ ابراہیم اور سورئہ ہود سے پہلے کے تنزیل ہے ۔

مرکزی مضمون:۔ رسالت اور وحی سے متعلق شبہات کو دور کرنا اور جھٹلانے والوں کو اس کے انجام سے خبردار کرنا ہے ۔

نظم کلام:۔آیت ۱؂ میں بطور تمہید قرآن کی امتیازی شان بیان ہوئی ہے ۔ آیت ۲؂ تا ۱۵؂ میں منکرین رسالت کے شبہات و اعتراضات کا جواب دیاگیا ہے ۔آیت ۱۶؂ تا ۲۵؂ میں عجائباتِ قدرت کی طرف اشارہ کیاگیا ہے جس پر غور کرنے سے وحی‘ رسالت اور حشر کے بارے میں شبہات کا ازالہ ہوجاتا ہے ۔آیت ۲۶؂ تا ۴۴؂ میں ابلیس کی گمراہی کا وہ واقعہ پیش کیاگیا ہے جو آدم کی تخلیق کے فوراًبعد پیش آیا تھا مقصود اس سے یہ واضح کرنا ہے کہ وہ شیطان ہے جو انسان کو گمراہ کرنے کے درپے ہے اور بہ کثرت لوگ اس کے دام فریب میں آرہے ہیں ۔ وہ وحی اور رسالت کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں شبہات ڈال کر ان کو راہ حق سے دور رکھنا چاہتا ہے نتیجہ یہ کہ وہ اور اس کے اشارہ پر چلنے والے سب جہنم میں پہنچ کر رہیں گے ۔آیت۴۵؂ تا ۴۸؂ میں ان لوگوں کے بہترین انجام کا ذکر ہوا ہے جو شیطان کی باتوں میں نہیں آئے بلکہ اپنے رب سے ڈرتے رہے اور شرک اور اس کی نافرمانی سے اجتناب کیا ۔آیت ۴۹؂ تا ۸۴؂ میں انبیائی تاریخ کے چند واقعات پیش کئے گئے ہیں جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ اللہ کے نیک بندوں پر تو اس کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں لیکن اس کے سرکش بندوں پر اس کے عذاب کا کوڑا برستا ہے ۔آیت ۸۵؂ تا ۹۹؂ خاتمہ کلام ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور پیروان حق کیلئے تسلی کا سامان بھی ہے اور یہ ہدایت بھی کہ جو لوگ دنیا پرستی میں غرق ہیں ان کی مادی دولت کو رشک کی نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ اس عظیم دولت کی قدر کریں جو قرآن کی شکل میں انہیں عطا ہوئی ہے ۔

ترجمہ:

life 07-03-2011 04:47 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
اللہ رحمن و رحیم کے نام سے ۔

(۱)الف ۔لام۔ را۔ ۱؂ یہ آیتیں ہیں الکتاب۲؂ اور روش قرآن کی۔۳؂

(۲)وہ وقت آئے گا جب یہ کافر تمنا کریں گے کہ کاش وہ مسلم ہوتے !۴؂

(۳)انہیں چھوڑدو کہ کھائیں پئیں ‘ مزے کر لیں اور( جھوٹی) امید انہیں غفلت میں ڈالے رکھے ۔ عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا۔۵؂

ہم نے جس بستی کو بھی ہلاک کیا ہے اس کے لیے ایک مقررہ نوشتہ رہا ہے ۔۶؂

(۵)کوئی قوم نہ اپنے مقررہ وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے رہ سکتی ہے ۔۷؂

(۶) یہ لوگ کہتے ہیں اے وہ شخص جس پر نصیحت نازل کی گئی ہے تم یقینا دیوانے ہو۔۸؂

(۷) اگر تم سچے ہو تو فرشتوں کو ہمارے سامنے لے کیوں نہیں آتے

life 07-03-2011 04:47 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
(۸)ہم فرشتوں کو یونہی نہیں اُتارتے بلکہ فیصلہ کے ساتھ اُتارتے ہیں اور اس وقت لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتی۔۹؂

(۹) بلا شبہ یہ یاد دہانی ہم ہی نے نازل کی ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔۱۰؂

(۱۰) اور یہ واقعہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے گزری ہوئی امتوں میں رسول بھیجے تھے ۔

(۱۱)لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی رسول ان کے پاس آیا ہو اور انہوں نے اس کا مذاق نہ اڑایا ہو۔

(۱۲)اسی طرح ہم مجرموں کے دلوں میں یہ بات داخل کرتے ہیں ۔۱۱؂

(۱۳)وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور گذشتہ قوموں کے واقعات گذرچکے ۔۱۲؂

(۱۴) اگر ہم ان پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے ہیں جس پر یہ چڑھنے لگتے ۔

(۱۵)تب بھی یہی کہتے کہ ہماری نظریں مار دی گئی یں بلکہ ہم پر جادو کر دیاگیا ہے ۔

(۱۶)اور ہم نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے ان کو خوشنما بنادیا۔۱۴؂

(۱۷)نیز ہر شیطان مردود سے اس کو محفوظ کر دیا۔۱۵؂

life 07-03-2011 04:47 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
(۱۸)اور جو چوری چھپے سُن گن لینا چاہے تو ایک روشن شہاب اس کا پیچھا کرتا ہے ۔۱۶؂

(۱۹) اور زمین کو ہم نے پھیلایا، اس میں پہاڑ گاڑ دے ئے اور اس میں ہر قسم کی چیزیں مناسب مقدار میں اُگائیں ۔۱۷؂

(۲۰) اور اس میں تمہاری گذر بسر کا سامان مہیا کر دیانیز ان کی گذر بسر کا بھی جن کو تم روزی نہیں دیتے ۔۱۸؂ نہ ہوں مگر ہم اس کو ایک مقرر مقدار ہی میں اتارتے ہیں ۔۱۹؂

(۲۲) اور ہم ہواؤں کو باردار بناکر چلاتے ہیں پھر آسمان ( اوپر) سے پانی برساتے ہیں اور اس سے تمہیں سیراب کرتے ہیں ورنہ تم اس کا ذخیرہ کر کے نہیں رکھ سکتے تھے ۔۲۰؂

(۲۳) اور یہ ہم ہی ہیں کہ زندگی اور موت دیتے ہیں اور ہم ہی سب کے وارث ہیں ۔۲۱؂

(۲۴) ہم ان کو بھی جانتے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزرے اور ان کو بھی جو بعد میں آنے والے ہیں ۔۲۲؂

(۲۵) اور بے شک تمہارا رب ان سب کو اکھٹا کرے گا۔ وہ حکمت والا علم والا ہے ۔۲۳؂

life 07-03-2011 04:47 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
(۲۶) اور یہ واقعہ ہے کہ ہم نے انسان کو سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا۔۲۴؂

(۲۷) اور اس سے پہلے ہم جن کو آگ کی لو سے پیدا کرچکے تھے ۔۲۵؂

(۲۸) اور جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے ایک بشر پیدا کرنے والا ہوں ۔

(۲۹) تو جب میں اس کو ٹھیک ٹھیک بنالوں ۲۶؂ اور اس میں اپنی روح پھونک دوں ۲۷؂ تو تم اس کے آگے سجدے میں گرجانا۔

(۳۰) چنانچہ سب کے سب فرشتے سجدہ ریز ہو گئے ۲۸؂

(۳۱) سوائے ابلیس ۲۹؂ کے کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکارکیا۔

(۳۲)پوچھا اے ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تونے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا۔

(۳۳) اس نے کہا مجھ سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ایسے بشر کو سجدہ کروں جسے تونے سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا۔۳۰؂

life 07-03-2011 04:48 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
(۳۴) حکم ہوا نکل جا یہاں سے کہ تو مردود ہے ۔۳۱؂

(۳۵) اور روز جز ا تک تجھ پر لعنت ہے ۔۳۲؂

(۳۶) اس نے کہا تو مجھے اس دن تک مہلت دیدے جب لوگ اٹھائے جائیں گے ۔

(۳۷) فرمایا تجھے مہلت دی گئی۔۳۳؂

(۳۸) اس دن تک جس کا وقت مقرر ہے ۔۳۴؂

(۳۹) اس نے کہا میرے رب !چونکہ تونے مجھے بہکایا ہے ۳۵؂ اس لیے میں زمین میں ان کے لیے دلفریبیاں پیدا کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا۔۳۶؂

(۴۰) سوائے تیرے ان بندوں کے جن کو تو نے ان میں سے خاص کر لیا ہو۔۳۷؂

(۴۱) فرمایا: یہ سیدھی راہ ہے جو مجھ تک پہنچتی ہے ۔۳۸؂

life 07-03-2011 04:48 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
(۴۲) واقعی جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا کچھ زور نہ چلے گا۔۳۹؂ صرف ان بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں ۔۴۰؂

(۴۳)اور ان سب کے لیے جہنم کا وعدہ ہے ۔۴۱؂

(۴۴) اس کے ساتھ دروازے ہیں ۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ مخصوص ہوگا۔۴۲؂

(۴۵) بلا شبہ متقی لوگ۴۳؂ باغوں اور چشموں میں ہوں گے ۔

(۴۶)داخل ہوجاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف ہوکر۔۴۴؂

(۴۷) ان کے سینوں ( دلوں ) میں جو کدورت ہوگی وہ ہم نکال دیں گے ۔۴۵؂ وہ بھائی بھائی بن کر ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے ۔

(۴۸)وہاں نہ تو انہیں کوئی تکان محسوس ہوگی۴۶؂ اور نہ وہ وہاں سے نکالے ہی جائیں گے ۔

(۴۹) میرے بندوں کو آگاہ کر دو۴۷؂ کہ میں بخشنے والا رحم فرمانے والا ہوں ۔

(۵۰) اور یہ بھی کہ میرا عذاب بڑا دردناک عذاب ہے ۔۴۸؂

(۵۱)اور اہیں ابراہیم کے مہمانوں کا واقعہ سناؤ۔۴۹؂

life 07-03-2011 04:48 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
(۵۲)جب وہ ۵۰؂ اس کے پاس آئے تو کہا سلام ہو آپ پر۵۱؂ اس نے کہا ہم آپ لوگوں سے اندیشہ محسوس کرتے ہیں ۔۵۲؂

(۵۳)انہوں نے کہا آپ اندیشہ نہ کریں ۔ ہم آپ کو ایک ذی علم لڑکے کی بشارت دیتے ہیں ۔۵۳؂

(۵۴) اس نے کہا کیا آپ مجھے اس بڑھاپے میں یہ بشارت دے رہے ہیں ۔تو یہ کیسی بشارت ہے ؟۵۴؂

(۵۵) انہو ں نے کہا ہم نے آپ کو سچائی کے ساتھ بشارت دی ہے تو آپ مایوس نہ ہوں ۔

(۵۶) اس نے کہا اپنے رب کی رحمت سے تو گمراہوں کے سوا کون مایوس ہوسکتا ہے ۔۵۵؂

(۵۷) اس نے پوچھا اے فرستادو! آپ لوگ کس مہم پر آئے ہیں ۔۵۶؂

(۵۸)انہوں نے کہا ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۵۷؂

life 07-03-2011 04:48 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
(۵۹) مگر لوط کے گھر والے ۔ ہم ان سب کو بچالیں گے ۔۵۸؂

(۶۰)سوائے اس کی بیوی کے ۵۹؂ ہم نے ٹھہرادیا ہے کہ۶۰؂ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی۔۶۱؂

(۶۱) پھر جب یہ فرستادے لوط کے گھر والوں کے پاس پہنچے ۔

(۶۲) تواس نے کہا آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں ۔۶۲؂

(۶۳)انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم لوگ آپ کے پاس وہی چیز لیکر آئے ہیں جس کے بارے میں یہ لوگ شک کررہے تھے ۔۶۳؂

(۶۴)ہم آپ کے پاس حق لیکر آئے ہیں اور ہم اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں ۔

(۶۵)لہٰذا آپ کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لیکر نکل جائیں اور آپ ان کے پیچھے پیچھے چلیں اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑکڑ بھی نہ دیکھے ۔۶۴؂اور چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیاگیا ہے ۔

life 07-03-2011 04:48 PM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر
 
جدھر جانے کا تمہیں حکم دیاگیا ہے ۔

(۶۶)اور ہم نے اس فیصلہ سے اس کو باخبر کیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی۔(۶۶)

(۶۷)اور شہر کے لوگ خوش خوش آ پہنچے ۔۶۷؂

(۶۸)اس نے کہا یہ میرے مہمان ہیں ۔۶۸؂ تو تم لوگ میری فضیحت نہ کرو۔۶۹؂

(۶۹)اللہ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو۔

(۷۰) انہوں نے کہا کیا ہم نے آپ کو دوسری قوموں کے لوگوں ( کو ٹھہرانے ) سے منع نہیں کیا تھا؟۷۰؂

(۷۱) اس نے کہا یہ میری بیٹیاں ، موجود ہیں اگر تمہیں ( جائز طریقہ اختیار) کرنا ہے ۔۷۱؂

(۷۲)تمہاری زندگی کی قسم یہ لوگ اپنی بدمستیوں میں اندھے ہو گئے ہیں ۔۷۲؂

(۷۳) بالآخر صبح ہوتے ہی ایک ہولناک آواز نے انہیں آلیا۔


All times are GMT +5. The time now is 12:18 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.