MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Cooking Section (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=23)
-   -   وائٹ چکن کڑاہی (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=61740)

ROSE 07-01-2011 07:45 PM

وائٹ چکن کڑاہی
 
وائٹ چکن کڑاہی


http://i54.tinypic.com/35i1113.jpg


اجزاء


چکن : ایک کلو (چھوٹے سائز کی بوٹیاں
پیاز : دو عدد (درمیانے سائز کی باریک کٹی ہوئی
لہسن ، ادرک پیسٹ : کھانے کے دو چمچے
زیرہ : کھانے کا ڈیڑھ چمچہ
نمک : حسبِ ذائقہ
مرچ: چائے کا ایک چمچہ
ٹماٹر : دو عدد (درمیانے سائز کے چاپ کیئے ہوئے
ہری مرچ اورہرا دھنیہ :دو عدد ، دو کھانے کے چمچے کٹا ہوا ہرا دھنیہ
دہی: آدھا چائے کا کپ ( اچھی طرح پھینٹا ہوا
تیل : پکانے کے لیے


ترکیب:


ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز براؤن کر لیں اور پتیلی سے نکال لیں ۔اب اس میں چکن اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں*۔چکن پانی چھوڑے گی جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں*پھینٹا ہوا دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر ہی پکنے دیں*۔چھوٹے سائز کی بوٹیاں ہونے کی وجہ سے مرغی دہی کے پانی میں*ہی گل جاتی ہے عموماً اگر کسر رہ جائے تو تھوڑا پانی ڈال کر بھی گلا سکتے ہیں ۔ اب اس میں نمک ، پسی مرچ ، گرم مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔آنچ ہلکی ہی رہنی چاہیے ہے ۔جب مرغی گل جائے اور سالن میں تیل آجائے تو چولھا بند کرکے اس میں براؤن پیاز ، ہرا دھنیہ ، ہری مرچ اور زیرہ کو کوٹ کر ڈال دیں ۔اور پتیلی کا ڈھکن ڈھک دیں* ۔اس طرح سے کوٹے زیرہ ،ہری مرچ اور ہرے دھنیے کی خوشبو اچھی طرح بس جائے گی ۔روغنی نان یا تندوری روٹی پر مکھن کے ساتھ یہ ڈش بہت مزہ دیتی ہے

SHAYAN 07-01-2011 09:22 PM

Re: وائٹ چکن کڑاہی
 
Gud
T 4 S

ROSE 07-02-2011 12:39 PM

Re: وائٹ چکن کڑاہی
 
Thanks

*NRB* 03-03-2012 09:02 PM

Re: وائٹ چکن کڑاہی
 
kabhi mujhy b khilao..


All times are GMT +5. The time now is 03:56 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.