MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Mohabbat shayari (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=123)
-   -   امانت (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=61621)

life 06-30-2011 04:42 AM

امانت
 



امانت

اس نے مجھ سے شبِ زفاف کہا

"میں کسی اور کی امانت ہوں"

میں نے سوچا

یہ ٹھیک کہتا ہے

آج سے چند روز ہی پہلے

میرے دل میں بھی کوئی رہتا تھا

میں کسی اور کی امانت تھی

اور یہ شخص جو سہاگ کی رات

میرے پہلو میں آ کے بیٹھا ہے

آج سے چند روز ہی پہلے

اس کے دل میں بھی کوئی رہتا تھا

یہ کسی اور کی امانت ہے

آج ہم

دو امانتیں

اک جا

سرنگوں

شرمسار بیٹھی ہیں

اور یہ رات کتنی لمبی ہے

یہ کسی اور کی امانت ہے

میں کسی اور کی امانت تھی

یعنی ہم دونوں

شجرِ ممنوعہ

اجنبیت کے سائبان تلے

ایک طوفاں کے انتظار میں ہیں

اس حسیں رات کی کوئی ساعت

لذتِ قرب کو جگائے گی

اور پھر

دو امانتیں

مل کر

ایک شب خوں کی مرتکب ہوں گی

پھر یہی جرم بن کے زنجیریں

پھر یہی جرم بن کے تعزیریں

پھر یہی جرم بن کے تقدیریں

اجلے آنگن میں زندگانی کے

نیم کا پیڑ بن کے جاگے گا

جس کے پھل پھول

تلخ تر ہوں گے

جس کی چھاؤں میں آ کے بادِ سموم

اپنی ساری تھکن اتارے گی

اور ہم

دو امانتیں

اک جا

ڈھیر ساری امانتوں کو لیے

اپنے اپنے دکھوں کا زہر پیے

اپنی بوجھل اجاڑ آنکھوں سے

پچھلے وعدوں کی ورق ورق کتاب

پڑھ کے ہنس دیں گے

ہنس کے رو دیں گے

زندگی کی اداس مالا میں

ایک آنسو نیا پرو دیں گے

۔

Sami 06-30-2011 05:28 AM

Re: امانت
 
Nyc .. !!

Fanx Fa Sharing .. !!

SHAYAN 06-30-2011 06:15 AM

Re: امانت
 
NiCe..

life 06-30-2011 07:01 AM

Re: امانت
 
thanks sami..

life 06-30-2011 07:01 AM

Re: امانت
 
thanks shayan..


All times are GMT +5. The time now is 12:03 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.