![]() |
تُمھیں کیا ؟
۔ تُمھیں کیا ؟ تُمھیں کیا زندگی جیسی بھی ہے تُم نے اِس کی ہر اَدا سے رنگ کی موجیں نچوڑی ہیں تمھیں تو ٹوٹ کر چاہا گیا چہروں کے میلے میں محبت کی شفق برسی تمھارے خال و خَد پر آئنے چمکے تمھاری دِید سے خوشبو تمھارے پیرہن کی ہر شِکن سے اِذن لے کر ہر طرف وحشت لُٹاتی تھی‘ تمھارے چاہنے والوں کے جھُرمٹ میں سبھی آنکھیں تمھارے عارض و لب کی کنیزیں تھیں تُمھیں کیا تُم نے ہر موسم کی شِہ رَگ میں اُنڈیلے ذائقے اپنے تُمھیں کیا تم نے کب سوچا؟ کہ چہروں سے اَٹی دُنیا میں تنہا سانس لیتی ہانپتی راتوں کے بے گھر ہم سَفر کتنی مشقّت سے گریبانِ سَحر کے چاک سیتے ہیں؟ تُمھیں کیا ؟ تم نے کب سوچا؟ کہ تنہائی کے جنگل میں سیاہ لمحوں کی چُبھتی کرچیوں سے کون کھیلا ہے؟ تُمھیں کیا تُم نے کب سوچا؟ کہ چہروں سے اَٹی دنیا میں کس کا دِل اکیلا ہے Mohsin Naqvi |
Re: تُمھیں کیا ؟
Nice..
|
Re: تُمھیں کیا ؟
thanks shayan...
|
Re: تُمھیں کیا ؟
umdaaa ... khoosh rahoO
|
Re: تُمھیں کیا ؟
nice...
|
Re: تُمھیں کیا ؟
thanks RSH.....
|
Re: تُمھیں کیا ؟
thanks Ado siso jani
|
Re: تُمھیں کیا ؟
WoOoow
Nice ...!! |
All times are GMT +5. The time now is 06:24 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.