![]() |
کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ جاناں اِک پل آنکھیں کھولو! آج کے دن تنہائی کیسی؟ دھوپ کی زردی گوشئہ زنداں میں یوُں اُتری جیسے ایک اُداس مُسافر دشت میں تھک کر بیٹھ گیا ہو! آج ہوا کے ہاتھ میں سُوکھے پتّوں کا گلدستہ کیوں ہے؟ آج فضا یخ بستہ کیوں ہے؟ طوق وسلاسِل مُہر بہ لب ہیں سناّٹے کے بوجھل قدموں کی ہر آہٹ اندیشوں کے سیلِ رواں میں بہتی جائے پتھر دل کی سہمی دھڑکن! زیرِ زباں کچھ کہتی جائے! ’’ روزن ‘‘ اب تک جاگ رہا ہے جیسے توُ آنے والی ہو! جیسے تیرے نرم لبوں کی ریشم کرنیں اپنے دامن میں تیری آواز سمیٹے میری بند آنکھوں پر دونوں ہاتھ رکھیں اور پوچھیں ’’ بوُجھو ‘‘ کس کی یاد کا لمس تمھارے گرم لبوں کو چوُم رہا ہے؟ ایک زمانہ گھوم رہا ہے جاناں ! اِک پل آنکھیں کھولو! دیکھو آج ہمارے پیار کی پہلی سالگرہ کا پہلا دن ہے پہلا دن کتنا کم سِن ہے!! دیکھو ہر سو گونج رہی ہے جذبوں کی شہنائی کیسی؟ آج کے دن تنہائی کیسی؟؟ جاناں اِ ک پل آنکھیں کھولو! طوق و سلاسِل مُہر بہ لب ہیں کچھ تو بولو!! ۔ Mohsin Naqvi |
Re: کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
Nice..
|
Re: کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
bahat umdaa ....
|
Re: کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
thanks shayan
|
Re: کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
thanks RSH.........
|
Re: کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
nixce hain
|
Re: کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
thanks Ado siso jani
|
Re: کُنجِ قفَس میں پیار کی پہلی سالگرہ
WoOoow
Nice ...!! |
All times are GMT +5. The time now is 12:34 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.