MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Miscellaneous/Mix Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=129)
-   -   میں نے رب مانگا تو کچھ بھی نہیں۔ ۔ ۔ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=58302)

Shaam 05-24-2011 07:16 PM

میں نے رب مانگا تو کچھ بھی نہیں۔ ۔ ۔
 
میرے دوست میرے ہم نشیں۔ ۔
میں نے رب مانگا تو کچھ بھی نہیں۔ ۔ ۔
میں نے جب بھی مانگی کوئی دعا
نہیں مانگا کچھ بھی تیرے سوا

یہ طلب کیا کہ میرا خدا
سبھی راحتیں۔ ۔ ۔
سبھی چاہتیں۔ ۔ ۔
وہ عطا کرے تجھے منزلیں۔ ۔ ۔
یہ طلب کیا کہ میرا خدا
تجھے بخت دے۔ ۔ ۔
تجھے تاج دے۔ ۔ ۔
تجھے تخت دے۔ ۔ ۔

میرے دوست میرے چارہ گر۔
یہ ہے محبت کا کٹھن سفر۔ ۔ ۔
میرے ساتھ چلنا ذرا سوچ کر۔ ۔ ۔
ذرا دیکھ تو میرا حوصلہ۔ ۔ ۔
میرے پاس جو بھی، وہ ہے تیرا۔ ۔ ۔
نہیں اور کچھ بھی تیرے سوا۔ ۔ ۔

میری محبت۔ ۔ ۔
میری زندگی۔ ۔ ۔
میری خاموشی۔ ۔ ۔
میری بے بسی۔ ۔۔
میرا علم بھی ۔ ۔ ۔
میرا نام بھی۔ ۔ ۔

کہ میری صبح۔ ۔ ۔
کہ میری شام بھی۔ ۔ ۔
کہ جو مل سکیں میرے دام بھی۔ ۔ ۔
وہ سبھی کچھ تجھے عطاکرے۔ ۔ ۔

میرے چارہ گر تو یقین تو کر۔ ۔ ۔
مجھے مانگنا تو نہ آسکا۔ ۔ ۔
میں نے پھر بھی مانگی یہی دعا

کہ گواہی دے گا میرا خدا۔ ۔ ۔
میں جب بھی اس سے طلب کیا۔ ۔ ۔
نہیں مانگا کچھ بھی تیرے سوا

SHAYAN 06-01-2011 02:24 PM

Re: میں نے رب مانگا تو کچھ بھی نہیں۔ ۔ ۔
 
UmDa...

MaKhAn 07-02-2011 07:51 AM

Re: میں نے رب مانگا تو کچھ بھی نہیں۔ ۔ ۔
 
gud sharing


All times are GMT +5. The time now is 05:37 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.