![]() |
Hadees
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 127 حدیث مرفوع
عبید اللہ بن موسی، اسرائیل، ابو اسحاق اسود کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن زبیر نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اکثر تم سے راز کی باتیں کہا کرتیں تھیں، تو بتاؤ کہ کعبہ کے بارہ میں تم سے انہوں نے کیا حدیث بیان کی ہے؟ میں نے کہا مجھ سے انہوں نے کہا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ اگر تمہاری قوم (جاہلیت سے) قریب العہد نہ ہوتی، ابن زبیر کہتے ہیں کہ کفر سے (قریب العہد ہونا مراد ہے) تو میں بے شک کعبہ کو توڑ کر اس کے لئے دو دروازے بناتا ایک دروازہ کہ جس سے لوگ (کعبہ کے اندر) داخل ہوتے اور ایک وہ دروازہ کہ جس سے لوگ باہر نکلتے، تو ابن زبیر نے (یہ سن کر) ایسا کر دیا۔ |
Re: Hadees
JazakAllah Khair..
|
Re: Hadees
Jazak allah Jazak Allah Thanks fOr Shar!ng |
All times are GMT +5. The time now is 06:26 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.