![]() |
انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں انڈوں کے بارے میں اب تک یہ تصور کیا جاتا رہا ہے کہ ان کی زردی میں کولسٹرول کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر خاص طور پر ایسے افراد کو انڈوں کے استعمال ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جنھیں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہو۔ لیکن ایک نئی سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈوں کی زردی میں پایا جانا والا کولسٹرل خون کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ’سائنس سینٹرک‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انڈے کی زردی دل کے امراض کے ایک اہم سبب ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈے کی پروٹین میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو خون کا دباؤ کم کرنے والی اکثر ادویات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ انڈوں کی زردی میں پائی جانے والی پروٹین پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں جیان پنگ وو اور کوسٹاؤ ماجومدرکا کہناہے کہ انڈے اعلیٰ معیار کی پروٹین اور دوسرے صحت بخش اجزا کے حصول کا ایک سستاذریعہ ہیں۔ لیکن اس خدشے کے باعث کہ ان کے استعمال سے خون میں کولسٹرول کی سطح بڑھنے سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے خطرے میں اضافہ ہوسکتاہے، گذشتہ 40 برسوں سے انڈوں کا استعمال بتدریج کم ہورہاہے۔ حالیہ کئی سائنسی تحقیقات سے یہ ظاہر ہواہے کہ صحت مند افراد کوانڈے کھانے سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا۔ ایک اور تحقیق کے مطابق انڈے میں ایسی پروٹین موجود ہوتی ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے والی دوا کے طورپر کام کرتی ہیں۔ لیبارٹر ی میں کیے جانے والے تجربات کے دوران سائنس دانوں کو ابلے اور تلے ہوئے انڈے میں ایسے کئی اجزا کی نشان دہی ہوئی جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے والی ادویات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی معدہ اور چھوٹی آنت سے ہاضمے کے لیے پیدا ہونے والی رطوبتیں جب انڈوں کی زردی میں موجود مخصوص پروٹین پر عمل کرتی ہے تو اس کے کیمیاوی نتیجے میں ایسے اجزا بنتے ہیں جو خون کا دباؤ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انڈوں کی زردی میں موجود پروٹین کے حوالے سے اب تک کیے جانے والے تجربات فی الحال لیبارٹری تک محدود تھے۔ ہائی بلڈ پریشر پراس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اب انسانوں پر تجربات کیے جائیں گے۔ |
Re: انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
v,nycccccccc siso
T 4 S :flowers: keep rockin :s1: |
Re: انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
Nice..
T 4 S |
Re: انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
thanks
|
Re: انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
ahaan nice info
|
Re: انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
Nice Post
thanks for sharing |
Re: انڈے بلڈپریشر کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
nice sharing....................
|
All times are GMT +5. The time now is 05:42 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.