MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=54551)

ROSE 03-30-2011 03:15 PM

زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت
 
زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت



سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ زیادہ گوشت کھانا اور محفوظ کرنے کے عمل سے گزارے گئے گوشت کا کھانا مضرِ صحت ہے۔

اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دس سال سے زیادہ گوشت کھانے والے افراد کی موت کئی وجوہات سے واقع ہو سکتی ہے۔اس کے مقابلے میں مرغی اور مچھلی کھانے والے افراد کی جان کو اتنا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔

یہ امریکی تحقیق انٹرنل میڈیسن میں شائع کی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے ڈاکٹر بیری ہاپکنز نے کہا ’گوشت کھانے میں کمی کرنا ضروری ہے‘۔ محققین کے مطابق ’ کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ برگر اورگوشت کھانا بند کر دیا جائے بلکہ صرف اس میں کمی لائے جائے‘۔ اس تحقیق میں پتہ چلا کہ وہ افراد جو زیادہ گوشت کھاتے ہیں ان کی جلدی موت کے امکانات زیادہ ہیں اور خاص طور پر ان کو امراض قلب یا سرطان ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔تحقیق کے مطابق زیادہ گوشت کھانے والے افراد ایک سو ساٹھ گرام جبکہ کم گوشت کھانے والے افراد اوسطاً صرف پچیس گرام گوشت کھاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگر گوشت کھانے میں کمی کی جائے تو گیارہ فیصد مرد اور سولہ فیصد عورتیں جلد موت سے بچ سکتی ہیں۔

SHAYAN 03-31-2011 06:18 AM

Re: زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت
 
Gud
T 4 S

*NRB* 02-18-2012 04:08 PM

Re: زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت
 
Agree..

ღƬαsнι☣Rασ™ 10-28-2012 12:38 PM

Re: زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت
 
Nice Post
thanks for sharing

Abewsha 05-28-2013 11:41 PM

Re: زیادہ گوشت خوری مضرِ صحت
 
nice sharing....................


All times are GMT +5. The time now is 03:19 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.