![]() |
سُوجی کا مزے دار حلوہ
سُوجی کا مزے دار حلوہ سُوجی کا مزے دار حلوہ http://i56.tinypic.com/358x8nm.jpg ضرُوری اجزاء سُوجی :آدھا کِلو گھی يا آئِل: کم از کم ايک پاؤ،حسبِ ضرُورت گھٹا بڑھا سکتے ہيں چينی :آدھا کِلو الائچی :چار سے پانچ عدد(دانے نِکال ليں) بادام( باريک کاٹ ليں)25گرام پِستے(باريک کاٹ ليں)25گرام دُودھ:ايک بڑا کپ قريب قريب 250 مل انڈے:دو عدد ترکيب: ايک ديگچي ميں گھي يا آئِل جو بھي آپ مُناسِب سمجھيں ڈال کر ہلکا سا گرم کريں اور سُوجی ڈال کر اُس وقت تک بُھونيں کہ خُوشبُو آنے لگے اب چينی ڈال کر سُوجی ميں ہلکی آنچ پر مِکس کريں دُودھ ميں دو نوں انڈے ڈال کر اچھی طرح پھينٹيں اور حلوے ميں( پانی کی جگہ جو ہميشہ ہی ڈالا جاتا تھا ميں دُودھ ڈالتی ہُوں )انڈوں والا دُودھ ڈال کر اچھی طرح اور تيزتيز چمچ ہِلائيں سُوجی ذرا سخت ہو جاۓ اور آئِل يا گھی الگ ہونے لگے تو آدھے بادام اور پِستے ڈال کر سُوجی ميں مِکس کريں اور باقی کِسی پلين ڈِش ميں نِکال کر حلوے کی ٹُکڑياں بنا ليں اور اُوپر سے باقی بادام پِستے سجا ديں بے حد مزے دار حلوہ تيّار ہے اُمّيد ہے آپ سب کو پسند آۓ گا |
Re: سُوجی کا مزے دار حلوہ
Nice..
T 4 S |
Re: سُوجی کا مزے دار حلوہ
thanks
|
Re: سُوجی کا مزے دار حلوہ
Nice Recipe
|
All times are GMT +5. The time now is 01:21 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.