MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=52860)

ROSE 02-28-2011 11:56 AM

لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا
 
کی افادیت کا راز کھل گیا
لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا



امریکی محققین اس گتھی کو سلجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ صحتمند دل کے لیے لہسن کھانا کیوں مفید ہے۔

یہ راز لہسن میں پائے جانے والے مرکب ’ایلیسین‘ میں پنہاں ہے۔

ایلیسین لہسن میں ان گندھک کے مرکبات کی صورت میں موجود ہوتی ہے جو لہسن کھانے کے بعد سانس سے آنے والی بو کا سبب بھی بنتے ہیں۔یہ مرکبات خون کے سرخ خلیوں کے ساتھ مل کر ہائیڈروجن سلفائیڈ پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں پر موجود دباؤ میں کمی آتی ہے اور خون کی روانی میں آسانی ہوتی ہے۔


ہائیڈروجن سلفائیڈ کی بو گندے انڈوں کی سی ہوتی ہے اور اسے’بدبودار بم‘ بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم بہت کم طاقت میں اس کا استعمال خلیوں کے باہمی رابطے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور خون کے دباؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خون کو اہم اعضاء تک زیادہ آکسیجن لے جانے کا موقع ملتا ہے۔

البامہ یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی گذارشات میں شامل ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران خون کے سرخ خلیوں کو کچلے ہوئے لہسن کے رس میں ڈبویا جس کے نتیجے میں ان خلیوں کے تناؤ میں بہتّر فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

محققین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ کراس کا کہنا ہے کہ’ہمارے نتائج سے یہ واضع ہے کہ کھانے میں لہسن کی موجودگی بہت اچھی چیز ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’یقینی طور پر بحیرۂ روم اور مشرقِ بعید کے وہ ملک جہاں کھانے میں لہسن کا استعمال زیادہ ہے وہاں دل کے مریضوں کی تعداد کم ہے‘۔


SHAYAN 02-28-2011 07:56 PM

Re: لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا
 
Nice..
T 4 S

ROSE 03-02-2011 06:15 PM

Re: لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا
 
Thanks alot

*NRB* 02-18-2012 05:56 PM

Re: لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا
 
nice info

ღƬαsнι☣Rασ™ 10-28-2012 12:46 PM

Re: لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا
 
Nice Post
thanks for sharing

Abewsha 05-28-2013 11:36 PM

Re: لہسن کی افادیت کا راز کھل گیا
 
nice sharing....................


All times are GMT +5. The time now is 12:59 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.