MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=52792)

ROSE 02-27-2011 01:56 PM

موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت
 


موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت


سائنسدانوں کے مطابق پیرافین سے بننے والا موم زیادہ خطرناک ہے

موم بتیوں کی مدھم روشنی میں رات کا کھانا یا کینڈل ڈنر ایک رومانوی انداز ضرور ہوسکتا ہے تاہم سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ یہ طریقہ کار مضر صحت ہے۔

جنوبی کیرولائنا کی سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق موم بتیوں کے جلنے سے نکلنے والے بخارات اور گیسز پھیپڑوں کے سرطان اور دمہ کا باعث ہوسکتی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایسا سالہا سال موم بتیاں استعمال کرنے کے بعد ہی ممکن ہے۔

سائنسدانوں نے موم بتیوں کے جلنے سے نکلنے والی گیسوں کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا ہے۔

برطانوی ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی، شراب اور مٹاپا سرطان کے پھیلنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موم جلنے سے پیدا ہونے والے بخارات اور گیسیں انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں تاہم کبھی کبھار ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

محقق احمد حمیدی کا کہنا ہے کہ موم بتی کا زیادہ استعمال اچھا نہیں ہے جیسا کہ بعض گھروں میں دوران غسل یا کمروں کے اندر موم بتی جلانے کا رواج ہوتا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں امریکن کیمیکل سوسائٹی کو بتایا ہے کہ لوگوں کو بند کمروں یا غسل خانوں میں موم بتی کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

سائنسدانوں کے مطابق پیرافین سے بننے والا موم زیادہ خطرناک ہے اس لیے سویا یا پھر شہد کی مکھی کے موم سے بنی موم بتیاں استعمال کرنا نسبتاً محفوظ ہے۔

SHAYAN 02-27-2011 04:58 PM

Re: موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت
 
Gud Sharing

ROSE 02-28-2011 11:50 AM

Re: موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت
 
thanks

*NRB* 02-18-2012 05:57 PM

Re: موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت
 
lo.. to program cancle

ღƬαsнι☣Rασ™ 10-28-2012 12:46 PM

Re: موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت
 
Nice Post
thanks for sharing

Abewsha 05-28-2013 11:35 PM

Re: موم بتیوں کی روشنیوں میں کھانا مضر صحت
 
nice sharing....................


All times are GMT +5. The time now is 03:20 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.