MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quran (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=14)
-   -   تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=36284)

ayaz_sb 03-25-2010 11:17 AM

تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال
 
علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ نے ایک موقع پر فرمایا :
جب میں سیالکوٹ میں پڑھتا تھا تو صبح اُٹھ کر روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا تھا۔ والد مرحوم درود شریف اور وظائف سے فرصت پا کر آتے اور مجھے دیکھ کر گذر جاتے۔
ایک روز صبح کو میرے پاس سے گذرے تو مسکرا کر فرمایا کہ :
کبھی فرصت ملی تو میں تم کو ایک بات بتاؤں گا۔
میں نے دو چار دفعہ بتانے کا تقاضا کیا تو فرمایا کہ :
جب امتحان دے لو گے تب۔

جب امتحان دے چکا اور لاہور سے مکان آیا تو والد صاحب نے فرمایا:
جب پاس ہو جاؤگے تب ۔
جب پاس ہو گیا اور پوچھا تو فرمایا کہ : بتاؤں گا ۔

ایک دن صبح کو جب حسبِ دستور قرآن کی تلاوت کر رہا تھا تو وہ میرے پاس آ گئے اور فرمایا:
"بیٹا ! کہنا یہ تھا کہ جب تم قرآن پڑھو تو یہ سمجھو کہ قرآن تم ہی پر اُترا ہے ، یعنی اللہ تعالیٰ خود تم سے ہم کلام ہے۔"

آہ ! کیا بات کہی اور کیسی بات فرمائی ۔۔۔
لوگ قرآن کو نقالی سے پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس میں اللہ تعالیٰ ہم سے ہم کلام نہیں ۔۔۔
يَا أَيُّهَا النَّاسُ ( اے انسانو )
اور
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ ( اے ایمان والو )

صرف چودہ سو (1400) برس پہلے کا قصہ ہے جس سے ان کو سروکار نہیں ، اسی کا نتیجہ ہے کہ قرآن کی تلاوت میں ان کا دل تاثر سے خالی رہتا ہے ۔

علامہ اقبال علیہ الرحمة کہتے ہیں کہ والدِ محترم کا یہ فقرہ میرے دل میں اُتر گیا اور اس کی لذت دل میں اب تک محسوس کرتا ہوں۔

علامہ اقبال علیہ الرحمة نے اپنے مشفق باپ کی فاضلانہ اور حکیمانہ بات کو اپنے ایک شعر میں بڑی خوبصورتی سے موزوں کیا ہے :


ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب
گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحبِ کشاف

life 03-28-2010 07:51 PM

Re: تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال
 
jazakAllah.

life2 03-29-2010 10:48 PM

Re: تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال
 
JazakAllah..

TULIP 03-30-2010 02:11 AM

Re: تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال
 
jazakallah
keep shairing
__________

!«╬Ĵamil Malik╬«! 04-25-2010 07:06 PM

Re: تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال
 
jazakallah

AFghani_Laila 03-16-2011 12:32 PM

Re: تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال
 
Wahhhhhhhh MASHAALLLAH
JAZAKAALLAHH AyazSb
Zabardast Sharring

ღƬαsнι☣Rασ™ 07-06-2012 08:37 PM

Re: تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال
 


Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng


All times are GMT +5. The time now is 12:04 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.