MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Islamic Issues And Topics (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=17)
-   -   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=34742)

ROSE 02-27-2010 02:48 PM

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث
 
طرح حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ کو خود علم سے والہانہ محبت تھی، اسی طرح وہ اپنے ساتھیوں کے دلوں میں بھی علم کی جوت جگانا چاہتے تھے۔
ایک روز وہ مدینہ طیبہ کے بازار سے گزررہے تھے،لوگوں کو دنیاوی کاموںمیں منہمک دیکھ کر غمزدہ ہو گئے۔لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر کے با آواز بلند کہا۔
اے باشندگان مدینہ تم محروم و بے کس رہ گئے۔لوگوں بیک زبان ہو کر کہا :ابو ہریرہ تم نے ہماری کونسی محرومی وبے کسی دیکھی۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ نے فرمایا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث تقسیم کی جا رہی ہےاور تم یہاں ہو بھلا تم وہاں جا کر اپنا حصہ کیوں نہیں لیتے!!
لوگوں نے پوچھا میراث کہاں تقسیم ہو رہی ہے؟
آپ نے فرمایا مسجد میں ۔لوگ جلدی سے مسجد گئے،حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ لوگوں کے وآپس آنے تک وہیں کھڑے رہے۔۔۔۔۔۔
جب لوگوں نے دیکھا تو کہنے لگے ک ابو ہریرہ ہم نے تو وہاں کوئی چیز تقسیم ہوتی نہیں دیکھی۔آپ نے دریافت کیا:
کیاتم لوگوں نے مسجد میں کیسی کو نہیں دیکھا؟
انہوں نے کہا:
کیوں نہیں ۔۔۔۔۔ ہم نے دیکھا کہ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں ۔۔۔کچھ لوگ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں اور کچھ لوگ حلال وحرام کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ نے فرمایا:
بڑے افسوس کی بات ہے، یہی توحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث ہے۔


Diwa 02-27-2010 09:12 PM

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث
 
SubhanALLAH..!

!«╬Ĵamil Malik╬«! 04-30-2010 07:36 PM

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث
 
Jazak allah


All times are GMT +5. The time now is 06:45 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.