MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Miscellaneous/Mix Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=129)
-   -   پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جاۓ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=34188)

ROSE 02-21-2010 07:00 PM

پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جاۓ
 
پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جاۓ
ورنہ رہگير کو جانے کی اجازت دی جاۓ

کوئ ترياق نہيں غم کا،علاوہ غم کے
زہر ميں زہر ملانے کی اجازت دی جاۓ

دوغلے پن کا ہنر سيکھ ليا ہے ميں نے
اب مجھے شہر ميں آنے کی اجازت دی جاۓ

کار _ دنيا!! مجھے مجنوں نہيں بننا ہے،مگر
عشق ميں نام کمانے کی اجازت دی جاۓ

اس قدر ضبط مری جان بھی لے سکتا ہے
کم سے کم اشک بہانے کی اجازت دی جاۓ

يہ زمانہ تو نہ تھا ميرے موافق مولا!۔
اب مجھے اگلے زمانے کی اجازت دی جاۓ

SHAYAN 02-21-2010 07:01 PM

Re: پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جاۓ
 
Nyx....

life2 02-21-2010 09:27 PM

Re: پاؤں کے زخم دکھانے کی اجازت دی جاۓ
 
nyc,,,,


All times are GMT +5. The time now is 03:08 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.