MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان® (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=30224)

muhammad_ahmed 01-07-2010 10:26 PM

اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان®
 
اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچانیں










کہا جاتا ہے کہ رنگ کسی بھی انسان کی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔مندرجہ ذیل رنگوں میں سے اگر آپ کا بھی کوئی پسندیدہ رنگ ہے تو اس کے مندرجات کا مطالعہ کر کے اپنی شخصیت کے بارے کچھ دلچسپ باتیں جانیں!۔ ۔ ۔ بعد میں اپنی رائے سے بھی ضرور آگاہ کیجئے گا!اپنی رائے میں اپنے پسندیدہ رنگ کا ذکر کرنا مت بھولیے گا!۔ ۔ ۔ شکریا!۔ ۔ ۔ ارے ہاں!۔ ۔ ۔ میں اپنا پسندیدہ رنگ تو بتانا ہی بھول گیا۔ ۔ ۔ میرا پسندیدہ رنگ سبز یعنی ہرا ہے!۔ ۔ ۔ ویسے آپ کو بتانے کا فائدہ؟۔ ۔ ۔ آپ کو تو اپنے پسندیدہ رنگ سے مطلب ہو گا۔کیوں ٹھیک ہے نا!


سرخ (Red)
خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔



سبز (Green)
امن کی علامت ہے۔ہرا رنگ پسند کرنے والے مہذب اور انسان دوست ہوتے ہیں۔ایسے لوگ دوسروں پر اپنی مرضی تھوپنے کی بجائے دلائل سے انھیں قائل کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر کام مستقل مزاجی اور تندہی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ہمارے پیارے وطن پاکستان کے قومی پرچم کا رنگ بھی ہرا ہے۔



زرد (Yellow)
بعض لوگوں کے خیال میں زرد یعنی پیلا رنگ گہرے دُکھ اور مایوسی کی علامت ہے۔جبکہ بعض کے خیال میں یہ بہتر مستقبل کی خوشخبری دیتا ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد میں مشکل حالات کو برداشت کرنے اور مقابلہ کرنے کی جستجو پائی جاتی ہے۔



سفید (White)
محبت اور امن کی علامت ہے۔سفید رنگ پسند کرنے والے لوگ پاکیزہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ان کے مزاج میں دھیماپن اور بُردباری پائی جاتی ہے۔ایسے لوگ دوسروں کے ہمدرد اور خیرخواہ ہوتے ہیں۔



کالا (Black)
سوگ کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے کسی قدر پر اسرار ہوتے ہیں۔بڑے مشکل پسند اور چالاک ہوتے ہیں۔ایسے لوگ آپ کے متعلق تو ہر بات جان جائیں گے لیکن اپنے بارے میں کچھ نہیںبتائیں گے۔ایسے لوگ کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی لیکن لوگوں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بہت پر سکون ہیں۔



نیلا (Blue)
بڑی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد دوسروں پر جلد ہی اعتماد کر لیتے ہیں۔خود بھی دوسروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے ۔ایسے لوگوں میں تجسّس خوب پایا جاتا ہے۔یہ لوگ گفتگو بڑی دلچسپ کرتے ہیںاور بڑے گہرے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے لباس کا اور خود اپنا بڑا خیال رکھتے ہیں۔



نوٹ: مندرجہ بالا تمام رنگ بنیادی رنگ ہیں ۔باقی تما م رنگ انھیں رنگوں سے مل کر بنتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی رنگ آپ کا پسندیدہ نہیں ہے تو یہ دیکھیں کہ آپ کا پسندیدہ رنگ مندرجہ بالا کن رنگوں کا امتزاج ہے؟پھر ان رنگوں کے مندرجات کا مطالعہ کر لیں۔ اس صورت میں آپ کی شخصیت دہرے رنگوں کی خصوصیات کی مالک ہوگی۔ ۔ ۔ ۔





چلئیے اب جلدی سے بتائیے آپکا پسندیدہ کلر کونسا ہے؟
اور یہ بھی بتائیے کہ یہ انیلسیز کہاں تک درُست ہے؟

Zafina 01-07-2010 10:35 PM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان&
 
ma fav color is RED..........and this enalysis is true :)

muhammad_ahmed 01-07-2010 10:51 PM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان&
 
Quote:

Originally Posted by Deewanii (Post 633987)
ma fav color is RED..........and this enalysis is true :)


سرخ (Red)
خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔


mean , Danger bi hain aap , bach k Rehna Pare ga aap se :D

RAJA_PAKIBOY 01-07-2010 10:53 PM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان®
 
بہت اچھی شئرنگ ہے۔۔۔۔۔
سبز (Green)
نیلا (Blue)



mugen 01-08-2010 10:49 AM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان®
 
wow nice sharing

decemberwind 01-08-2010 11:03 PM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان&
 
black & blue

!~*AdOrAbLe*~! 01-09-2010 02:57 AM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان&
 
fist of all great sharing
mine is black

decemberwind 01-11-2010 04:07 PM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان&
 
Black & Blue

Rumisha 01-11-2010 04:11 PM

Re: اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان&
 
red n black fav... nice sharing


All times are GMT +5. The time now is 08:10 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.