MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Islamic Issues And Topics (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=17)
-   -   کھلی آنکھوں سے اللہ کا دیدار : (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=121049)

nazeer1 03-23-2016 11:21 AM

کھلی آنکھوں سے اللہ کا دیدار :
 
حضرت جریربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " وہ وقت آنے والا ہے جب )قیامت میں ( تم اپنے پروردگار کو اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھو گے ۔" ایک روایت میں ہے حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بیان کیا کہ )ایک دن ( ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودھویں شب کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا : " تم اپنے پروردگار کو اس طرح دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو ، اس )پروردگار کو دیکھنے میں تم کوئی رکاوٹ اور پریشانی محسوس نہیں کرو گے پس اگر تم سے ہو سکے تو تم اس نماز کو جو سورج نکلنے سے پہلے کی ہے )یعنی نماز فجر ( اور اس نماز کو جو سورج ڈوبنے سے پہلے کی ہے )یعنی عصر ( نہ چھوڑو تو یقینا ایسا کرو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی )وَسَبِّ حْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِ( 50۔ق : 39( اور اپنے پروردگار کی حمد وپاکی بیان کرو یعنی نماز پڑھو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے۔" )بخاری ومسلم(
مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ دیدار الٰہی کا بیان

(‘“*JiĢäR*”’) 04-01-2016 09:02 AM

Re: کھلی آنکھوں سے اللہ کا دیدار :
 
Jazak allah

BaabUlIslam 04-06-2016 04:43 PM

Re: کھلی آنکھوں سے اللہ کا دیدار :
 


All times are GMT +5. The time now is 04:04 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.