![]() |
متاع حیات
انسان کی سب قیمتی متاع حیات میں تین چیزیں شامل ہیں:۱)امید.۲)اعتماد.۳)بھروسہ
مندرجہ بالا تینوں چیزیں اللہ پہ ایمان کو بنیاد فراہم کرتی ہیں. جب رجیم یہ چاہتا ہے انسان کا رحیم پر سے ایمان ختم ہوجائے تووہ سب سے پہلا حملہ امید پہ کرتا ہے جب امید ختم ہوجاتی ہے تو انسان مایوس ہوجاتا ہے. اب دوسرا حملہ ہوگا اس کے اعتماد پہ، جس سے انسان ڈر اور خوف کا شکارہوجاتا ہے. اب ایک مایوس اور سہمے ہوۓ انسان کا دوسروں پر سے بھروسہ ختم کروانا کوئی مشکل نہیں. ایک بڑی سی کشتی میں ایک چھوٹا سا سوراخ اسکو دریا برد کردیتا ہے. ایمان کی بنیاد ٹوٹ جاتی اور انسان بکھر جاتا ہے. ابلیس کا اصل کام اب شروع ہوتا ہے. وہ لعین ایسے کمزور انسان کو اپنے خبیث مقاصد کے لیۓ استعمال کرتا ہے. شیطان اس سے ایسے کھیلتا ہے جیسے بچہ گیندسے کھیلتا ہے[/size] |
Re: متاع حیات
Bohat Umdah post.....
|
All times are GMT +5. The time now is 08:33 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.