MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   MobiLe Zone (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=52)
-   -   Apne Android PHone Sy Zalzale Ki Paimaish Karien (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=120794)

(‘“*JiĢäR*”’) 12-09-2015 08:57 AM

Apne Android PHone Sy Zalzale Ki Paimaish Karien
 
اپنے اینڈروئیڈ فون سے زلزلے کی شدت پیمائش کریں اور زلزلوں سے فوری آگاہ رہیں

http://www.computingpk.com/wp-conten...pp-590x288.jpg

8
اکتوبر کو برپا ہونے والے زلزلے سے پاکستان کے شمالی علاقے کے بعض شہر زبردست تباہی سے دوچار ہوئے ہیں۔ اس زلزلے کی شدّت ریکٹر اسکیل پر 7.8ریکارڈ کی گئی ہے۔ بہت سے ذہنوں میں یقیناً یہ سوال اُبھرا ہوگا کہ زلزلے کی شدّت کی پیمائش کس طرح کی جاتی ہے اور ریکٹر اسکیل یا ریکٹر پیمانہ کیا شے ہے؟ ریکٹر اسکیل کی تعریف اُردو وکی پیڈیا پر کچھ یوں موجود ہے:

’’زلزلے کی آمد، سمت اور زلزلوں کی شدّت معلوم کرنے کے لئے ماہرینِ ارضیات جو آلہ استعمال کرتے ہیں وہ سیسموگراف
(Seismograph)
کہلاتا ہے۔ اس آلہ کے ذریعے زمین میں آنے والے ارتعاش کو ریکارڈ کیا جاتا تھا۔ یہ آلہ بھی پنڈولم کی مدد ہی سے کام کرتا تھا۔ اس پنڈولم کے ساتھ ایک قلم بھی منسلک کی گئی تھی جو منسلک پیپر رول پر ایک لکیر کی صورت میں نشان بناتی چلی جاتی تھی۔ جب بھی زلزلے کی لہر اُٹھتی تو پنڈولم میں بھی ارتعاش پیدا ہوتا یوں پیپر رول پر ارتعاشی لہر کی نشاندہی ہوجاتی۔ جس پر زلزلے کی شدت کو 1 سے لے کر 12 درجے تک ناپا جاسکتا ہے۔ اس پیمائش کو ریکٹر اسکیل
(Richter Scale)
کا نام دیا جاتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر 1 سے لے کر 5 درجے تک کی پیمائش ہلکے سے درمیانی شدت کے زلزلے کو ظاہر کرتی ہے جبکہ 6 سے لے کر 12 تک کے درجے درمیانی شدت سے انتہائی شدت والے زلزلے کو ظاہر کرتے ہیں۔‘‘

http://www.computingpk.com/wp-conten...hter-Scale.jpg

چونکہ زلزلے کثرت سے آتے رہتے ہیں لیکن ان کی شدت کم ہوتی ہے، لوگ انھیں محسوس نہیں کرتے اس لیے آپ ان سے بے خبر رہتے ہیں اور میڈیا میں بھی ان کی کوئی خبر نہیں ہوتی۔

http://www.computingpk.com/wp-conten...-App-Alarm.jpg

اگر آپ زلزلوں کو ماپنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سیسموگراف درکار ہو گا لیکن اگر آپ کے پاس اینڈروئیڈ فون موجود ہے تو ’’وائبریشن میٹر‘‘ ایپلی کیشن سے اپ زلزلے کی شدت ناپ سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن کے اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کو اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنا ہو گا۔ اس کی انسٹالیشن کے بعد فون کا ہموار اور ساکن سطح پرموجود ہونا زلزلے کی زیادہ درست پیمائش دیتا ہے۔ اگرچہ اس کی پیمائش سو فیصد درست اور سیمسوگراف آلے جیسی نہیں ہوتی لیکن پھر بھی کسی آلے کے بغیر زلزلے کی شدت کو ماپنا اس ایپلی کیشن نے ممکن کر دیا ہے۔ اس میں الارم بھی لگایا جا سکتا ہے جو زلزلے کے وقت فوراً خبردار کرے گا۔

ایپ انسٹال کریں


PRINCE SHAAN 12-13-2015 07:41 PM

Re: Apne Android PHone Sy Zalzale Ki Paimaish Karien
 
اچھی شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ

(‘“*JiĢäR*”’) 12-15-2015 07:55 AM

Re: Apne Android PHone Sy Zalzale Ki Paimaish Karien
 
Thanks

hussain86 02-02-2017 09:45 AM

Re: Apne Android PHone Sy Zalzale Ki Paimaish Karien
 
Nice info


All times are GMT +5. The time now is 07:55 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.