MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   تو جناب صدر نے آج خاموشی توڑی ہے (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=120776)

Rania 11-29-2015 06:48 AM

تو جناب صدر نے آج خاموشی توڑی ہے
 
ایک بہو کی حکایت ہے کہ نئی نئی شادی ہو کر سسرال میں آئی، مگر بولتی نہ تھی۔ساس بہت رنجیدہ تھی کہ ہائے بہو گونگی ہے بولتی کیوں نہیں۔
ساس نے اسے بہت سمجھایا کہ لڑکیاں تو بولتی ہوئی اچھی لگا کرتی ہیں
تو کیوں نہیں بولتی۔
کہنے لگی کہ: میری ماں نے مجھے منع کیا تھا کہ ساس کے گھر بولنا مت!
ساس نے کہا، تیری ماں نے نجانے کیوں تجھے بولنے سے منع کر رکھا تھا، تم ضرور بولا کرو۔
ایک دن بہو سکوت کے سارے تالے توڑ کر خود ہی کہنے لگی، ارے جی کہ میں یوں پوچھوں اگر تمھارا بیٹا مر گیا تو تم میرا دوسرا نکاح کروگی یا یوں ہی ساری عمر بٹھائے رکھوگی ۔
ساس نے کہا ، بس بہو تو چپ رہا کر ،،،، مہینوں میں بولی تو یہ پھول جھڑے ، آگے کو نامعلوم کیا کیا ستم ڈھائے گی۔
پورے پاکستان کو شکایت تھی کہ صدرِ پاکستان بولتے ہی نہیں۔ان کی خاموشی پر لطائف بنائے گئے اور نجانے کیا کیا کچھ کہا گیا۔
تو جناب صدر نے آج خاموشی توڑی ہے اور کیسے توڑی ہے آپ بھی سنئے۔ فرماتے ہیں،
’’علمائے کرام قرضے پر سود کی گنجائش پیدا کریں۔‘‘
جنابِ والا! ہم معذرت خواہ ہیں ہم اس بات کا ادراک نہیں کر پائے کہ جس نے آپ کو خاموش رہنے کا کہا ہے کسی وجہ سے ہی کہا ہو گا۔ ہم آپ کی معذوری سمجھتے ہیں ، براہ کرم ایسے بولنے سے خاموش ہی رہئے۔

KooL dud3 11-29-2015 04:07 PM

Re: تو جناب صدر نے آج خاموشی توڑی ہے
 
sach? :(49):

or its a joke ???

(‘“*JiĢäR*”’) 11-30-2015 11:05 AM

Re: تو جناب صدر نے آج خاموشی توڑی ہے
 
Very nIce

Rania 12-03-2015 04:00 PM

Re: تو جناب صدر نے آج خاموشی توڑی ہے
 
Thanks

nazeer1 12-07-2015 05:15 PM

Re: تو جناب صدر نے آج خاموشی توڑی ہے
 
nice rania g its really nice joke

سندھی دقیانوسی سوچ کے مالک اور جاہل ہیں جو ہربار پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتے ہیں اور پورے پاکستان سے گالیاں کھاتے ہیں،
لیکن مہاجر روشن خیال اور تعلیم یافتہ ہیں جو ایم کیو ایم کو ووٹ دیتے ہیں۔


All times are GMT +5. The time now is 07:01 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.