![]() |
نوجوان کی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، اس تصوی
نوجوان کی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، اس تصویر کے اگلے ہی لمحے کیا ہوا? آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
http://media.dailypakistan.com.pk/as...8944_large.jpg نیویارک (نیوز ڈیسک) منگنی کا موقع کسی بھی جوڑے کیلئے نہایت اہم اور یادگار ہوتا ہے لیکن ایک امریکی جوڑے کو منگنی کے موقع پر غم اور خوشی کے جھونکوں نے بیک وقت ایسا گھمایا کہ ان کی منگنی واقعی یادگار بن گئی۔ چوبیس سالہ کائلا ہیرٹی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ شمالی کیرولائنا کے ساﺅتھ پورٹ علاقے میں سمندر کنارے کھیل رہے تھے کہ ان کے دوست میتھیو پیکا نے شادی کی پیشکش کر کے انہیں حیران کر دیا۔ میتھیو نے منگنی کی انگوٹھی پہنانے کیلئے درجنوں دیگر افراد کی موجودگی میں کائلا کے سامنے ایک گھٹنے پر جھک کر روائتی انداز اپنایا، لیکن بدقسمتی سے انگوٹھی ان کے ہاتھ سے نکل کر نیچے موجود تختوں کے شگاف سے ہوتی ہوئی پانی میں جا گری۔ یہ حادثہ پیش آنے پر سب افسردہ ہو گئے لیکن جلد ہی حاضرین نے رنجیدہ جوڑے کی ہمت بندھائی اور سب مل کر پانی میں انگوٹھی ڈھونڈنے لگے۔ کائلا نے بتایا کہ درجنوں افراد نے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی میں تلاش کی اور بالآخر ان کی منگنی کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔ اس موقع پر سب لوگوں نے خوب تالیاں بجائیں اور میتھیو سے کہا کہ وہ سب کے سامنے دوبارہ انگوٹھی پہنائے۔ اس بار قسمت نے ساتھ دیا اور میتھیو نے کائلا کو انگوٹھی پہنا دی جس پر سب خوشی سے جھوم اٹھے http://dailypakistan.com.pk/digital_...47026-7580.jpg http://dailypakistan.com.pk/digital_...46901-3182.jpg |
Re: نوجوان کی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، اس تصوی
thanks for sharing
|
Re: نوجوان کی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، اس تصوی
hmmmmm
Allah khair |
Re: نوجوان کی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، اس تصوی
:clapping:
|
Re: نوجوان کی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، اس تصوی
Propose aesey hi karna chahiye, in a really, really interesting way, warna to seedhey seedhey parents ko hi baat kar leney dey.
|
All times are GMT +5. The time now is 06:16 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.