MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   شوہر اور چوکھٹ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=119937)

Rania 08-30-2015 04:23 PM

شوہر اور چوکھٹ
 
شوہر اور چوکھٹ
ایک پرانے اور بوسیدہ مکان میں ایک غریب مزدور رہتا تھا- مکان کیا تھا بس آثار قدیم کا کھنڈر ہی تھا - غریب مزدور جب سر شام گھر لوٹتا اس کی بیوی معصومیت سے کہتی ؛؛ اب تو گھر کا دروزہ لگوا دیں- کب تک اس لٹکے پردے کے پیچھے رہنا پڑے گا اور ہاں اب تو پردہ بھی پرانا ہو کے پھٹ گیا ہے- مجھے خوف ہے کہیں چور ہی گھر میں نہ گھس جائے
شوہر مسکراتے ہوئے جواب دیتا میرے ہوتے ہوے بھلا تمہیں کیا خوف فکر نہ کرو میں ہوں نہ تمہاری چوکھٹ - غرض کئی سال اس طرح کے بحث و مباحثے میں گزر گے -ایک دن بیوی نے انتہائی اصرار کیا کہ گھر کا دروازہ لگوا دو -
بالآخر شوہر کو ہار ماننا پڑی اور اس نے اچھا سا دروازہ لگا دیا
اب بیوی کا خوف کم ہوا اور شوہر کے مزدوری پر جانے کے بعد گھر میں خود کو محفوظ تصور کرنے لگی- ابھی کچھ سال گزرے تھے کہ اچانک شوہر کا انتقال ہو گیا اور گھر کا چراغ بجھ گیا عورت گھر کا دروازہ بند کئے پورا دن کمرے میں بیٹھی رہتی
ایک رات اچانک چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اس کے کودنے کی آواز پر عورت کی آنکھ کھل گئی اس نےشور مچایا محلے کے لوگ آ گئے
اور چور کو پکڑ لیا جب دیکھا تو معلوم ہوا وہ چور پڑوسی ہے - اس وقت
عورت کو احساس ہوا کہ چور کے آنے میں اصل رکاوٹ دروازہ نہیں میرا شوہر تھا - اس چوکھٹ سے زیادہ مضبوط وہ چوکھٹ شوہر تھی
شوہر میں لاکھ عیب ہوں لیکن حقیقت یہی ہے مضبوط چوکھٹ یہی شوہر ہے -شادی شدہ ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو اس بات کا خیال کرنا چاہیے

(‘“*JiĢäR*”’) 09-04-2015 09:38 AM

Re: شوہر اور چوکھٹ
 
Very nIce

Rania 09-07-2015 05:22 AM

Re: شوہر اور چوکھٹ
 
Thanks

Salwa 09-07-2015 08:51 AM

Re: شوہر اور چوکھٹ
 
Awwww touched my soul

Thanks for sharing

Princess Urwa 09-07-2015 03:53 PM

Re: شوہر اور چوکھٹ
 
thanks for sharing

doragames 10-21-2015 11:09 PM

Re: شوہر اور چوکھٹ
 
Ahahahhaha kia bat han.....:(;punk;):

Rania 11-07-2015 04:35 PM

Re: شوہر اور چوکھٹ
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 01:13 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.