MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Say For Islam (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=18)
-   -   الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=119590)

Rania 07-29-2015 11:58 AM

الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
ھم کہتے تو ہیں، اللہ ہے! مگر کیا ہمیں واقعی کبھی اُس ذات کا احساس ہوا؟ کیسے وہ ذات پل پل ہمیں دیکھ رہی ہے، ہماری آںکھوں کو دیکھنے، پلکوں کو جھپکنے کی توفیق دے رہی ہے، سانس کو آنے جانے کی توفیق دے رہی ہے، دل کو دھڑکا رہی ہے، قدموں کو اٹھوا، انہیں چلا رہی ہے، ہمیں بولنے کی سننے کی توفیق دے رہی ہے، کوئی ذات ہے جو ہماری نیند پر قادر ہے، ہمیں سلا دیتی ہے، ہمیں جگا دیتی ہے، ہمیں ہنساتی ہے، ہمیں رلاتی ہے، مشکلوں میں آسانیاں اور تاریکیوں میں اجالے لے آتی ہے، محسوس کرنے کی حس، صبر کرنے کی طاقت دے رہی ہے، یہ سب احساسات شعور سے جڑے ہیں، انسان کو اشرف المخلوقات کہا گیا، جس میں اس کی جانوروں سے اور دوسری مخلوقات سے عطا کردہ امتیازی صفت اسکا شعور ہے، تو کیا یہ شعور ۔۔ جو اسی محبت کرنے والے کی عطا ہے، کیا اس شعور کو ہم بروئے کار لا رہے ہیں، یا ہم چوپایوں کی طرح ہیں، جو کھایا پیا، تسکین لی اور سو گئے، یا خود رو پودے ہیں، جو ہر طرح کی جھاڑ جھنکار سمیت اگتے جا رہے ہیں اور ایک دن راکھ ہو جائیں گے؟ اللہ نے تو ہمیں اپنے لیئے بنایا تھا، ہم کس کے بننا چاہتے ہیں کیا یہ سوال کبھی ذہن میں آتا ہے؟ یہ شعور ہی تو ہے جو اسکا احساسِ شکر بڑھائے گا، شعور کی عطا کا حق یہی ہے کہ اسے رب کی شان کے لیئے مختص کر دیا جائے، ہمارا چلنا پھرنا، رکنا، بولنا، ہنسنا، رونا، کھانا پینا، جینا مرنا، سونا جاگنا، اس سب میں اسی کی حمد تو ہے مگر کیا ہم اس سے آگاہ ہیں؟ کیا اس کے شعوری احساس میں ہیں؟ الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے اور شکر حمد بڑھاتا ہے، اور حمد معرفت! کتنی محبت سے اس نے ہمیں بنایا اور کتنی خاموشی سے ہمیں وہ تکتا ہو گا ۔۔ اک باوفا )اللہ سبحانہ وتعالیٰ( کو چھوڑ کر ۔۔ کسی بے وفا )سرابِ دنیا( سے وفا تجھے بے وفا نہ بنا دے ۔۔!

MASOOM GIRL 07-29-2015 12:01 PM

Re: الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
V Nice sharing

Miss Habib 07-29-2015 12:07 PM

Re: الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
JazakAllah

Rania 07-29-2015 12:55 PM

Re: الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
Buhat Shukria

Flower~ 07-31-2015 10:30 AM

Re: الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
buhat he khubsurat sharing

Rania 08-01-2015 04:34 PM

Re: الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
Thanks

(‘“*JiĢäR*”’) 08-03-2015 11:57 AM

Re: الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
Very Nice

Princess Urwa 08-05-2015 04:20 PM

Re: الحمدللہ شعور ہی تو شکر کا ذریعہ ہے
 
Very Nice sharing


All times are GMT +5. The time now is 06:30 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.